ہر پانچ منٹ بعد یادداشت کھو دینے والا لڑکا

آپ میں سے اکثر افراد نے بھارتی فلم “ گجنی “ تو ضرور دیکھ رکھی ہوگی جس میں مشہور بھارتی اداکار عامر خان ہر چند منٹ میں اپنی یادداشت کھو بیٹھتے ہیں اور انہوں نے مختلف باتوں کو یاد رکھنے کے لیے اپنے جسم پر لکھ رکھا ہوتا ہے- چلیں یہ تو ذکر صرف ایک فلم کا تھا لیکن یہ حقیقت ہے کہ چین کا ایک نوجوان اپنی حقیقی زندگی میں کچھ ایسا ہی ایک کردار ادا کر رہا ہے-

چین سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان گزشتہ 5 منٹ میں ہونے والے تمام واقعات اور باتیں مکمل طور پر بھول جاتا ہے- لیکن اس نے انہیں یاد رکھنے کا ایک منفرد طریقہ بھی نکال رکھا ہے- وہ یہ تمام باتیں اپنی نوٹ بک میں لکھ لیتا ہے لیکن ان باتوں کو صرف وہ خود ہی سمجھ سکتا ہے-
 

image


25 سالہ Chen Hongzhi کا تعلق چین کے علاقے Hsinchu county سے ہے- اور اس نوجوان کی تکلیف دہ طبی حالت اس وقت سے ہے جب ایک کار حادثے میں اس کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں- اس حادثے کے نتیجے میں اس نوجوان کی یادداشت کھو گئی-

چن اپنی روزمرہ ہونے والی ہر چیز کو یاد رکھنے کے لیے روزانہ اپنی ڈائری میں لکھتا ہے- اور یہ باتیں راستے میں ملنے والے لوگوں سے لے کر موسم کے حال تک کی ہوتی ہیں-

چن کے ساتھ یہ کار حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ صرف 17 سال کا تھا اور اس حادثے میں اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ کئی ماہ تک ہاسپٹل کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل رہا-
 

image

چن جسمانی طور پر تو بحال ہوگیا لیکن اس کی یادداشت کو شدید نقصان پہنچا اور اب وہ اکثر پچھلے 5 سے 10 منٹ میں گزرنے والے تمام واقعات اور باتوں کو بھول جاتا ہے-

یقیناً چن اپنی اس خراب حالت کی وجہ سے مناسب طریقے سے وہ تمام باتیں لکھ بھی نہیں سکتا جنہیں وہ یاد نہیں رکھ سکتا- اس مسئلے کے حل کے طور پر چن یہ تمام باتیں اپنے ایک مخصوص انداز میں لکھتا ہے جسے زیادہ تر وہ خود ہی سمجھ سکتا ہے-

چن کا کہنا ہے کہ “ یہ ڈائری میرا مکمل ریکارڈ ہے٬ میں اس میں اپنی روزمرہ کی تمام سرگرمیاں ضرور لکھتا ہوں- چاہے وہ کوئی چھوٹی سی بات ہی کیوں نہ ہو“-
 

image

“ میں جب بھی گھر سے باہر جاتا ہوں تو اپنی نوٹ بک ساتھ رکھ لیتا ہوں اور دن میں ہونے والی تمام باتیں ریکارڈ کرتا جاتا ہوں- میں کس سے ملا؟ میں نے کیا کیا؟ میں نے کتنی ری سائیکل بوتلیں فروخت کر کے کتنے پیسے کمائے؟ یعنی ہر قسم کی بات لکھتا ہوں“-

چن کی اس بیماری کے سبب اسے کوئی ملازمت بھی نہیں دیتا اسی وجہ سے وہ پلاسٹک کی بوتلیں فروخت کر کے اپنے گھر اور والدہ کے اخراجات پورے کرتا ہے- پلاسٹک کی بوتلیں اکٹھا کرنے کے لیے اسے روزانہ کئی میل پیدل چلنا پڑتا ہے-
 

image

روزانہ جب چن سو کر اٹھتا ہے تو اس کی والدہ Wang Miao-chiong اسے ضرور یاد دلاتی ہیں کہ وہ اب 17 سال کا نہیں ہے اور 8 سال مزید گزر چکے ہیں-

چن کی والدہ اس کے ہاتھ میں اس کی نوٹ بک تھما دیتی ہیں جسے پڑھ کر وہ اپنے کار حادثے اور دیگر ضروری تفصیلات کے بارے میں جان سکتا ہے مثلاً اس کے دوست کون ہیں؟ اور اسے آج کے دن کیا کرنا ہے-

چن کی 60 سالہ والدہ کا کہنا ہے کہ “ اب تک تو یہ سب کچھ چل رہا ہے لیکن میں اس وقت کا سوچتی ہوں جب میں دنیا میں نہیں رہوں گی تو چن کا کیا ہوگا جبکہ چن کے والد بھی پہلے ہی انتقال کرچکے ہیں“-

چن کی اس طبی حالت کی وجہ سے گاؤں کے دیگر باشندوں نے اس کا نام 'short memory man' رکھا ہوا ہے- اور ان دونوں ماں بیٹا کا انحصار ایک دوسرے پر ہے کیونکہ بیٹے کی یادداشت بحال رکھنے کا ذریعہ ماں ہے جبکہ بیٹا ہی اپنی جسمانی طاقت اور کمائی کے ذریعے گھر کی دیگر ضروریات پوری کرتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

A Chinese man who has been left with a memory that lasts just five minutes has found the only way he can cope is to continually write down every detail of his life in a precious notebook. Chen Hongzhi, 25, from Hsinchu county, Beipu, suffered a serious head injury in a car accident when he was a teenager which has left him with virtually no memory, The People's Daily reports.