اقوام متحدہ نے سمندری حدود بڑھانے کے لیے پاکستان کا
مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے اس کی سمندری حدود میں 50 ہزار مربع کلومیٹر اضافہ
کر دیا ہے۔ پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا
ہے کہ ملکی سمندری حدود کو 50 ہزار مربع کلومیٹر تک بڑھایا گیا ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے
پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرنے سے ملکی وسائل میں اضافہ ہو گا۔
|