دہشت گرد کون ۔۔۔؟

دہشت گرد کون صاف ظاہر ہے کہ وہ لوگ جو اسلام اور مسلمانوں سے خائف ہیں اسلام کو بدنام کرنا چاہتے ہیں اسلام کی طاقت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں یہ طالبان ہوں یا طالبان کا نام لے کر اسلام یا مسلمانوں کو بدنام کرنے والی قوتیں یا کوئی اور عناصر جو لوگ بھی اسلامی ممالک میں بم دھماکے کر کے مسلمانوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں وہ یہ یاد رکھیں کہ برائی ، ظلم بربریت یا دہشت گردی کسی بھی جرم کا انجام اخر کار تباہی اورہلاکت ہی ہوتا ہے ظلم کی رسی جس قدر بھی دراز ہو جائے اخر کو ایک دن کھینچ لی جائے گی اور پھر دہشت گرد اپنی مکاریوں چالبازیوں اوزاروں اور ہتھیاروں سمیت ملیامیٹ ہو جائیں گے کہیں راہ فرار نہیں پائیں گے منافقوں سے دنیا خالی نہیں جو لوگ بظاہر خود کو مسلمانوں کا دوست ظاہر کرتے ہیں لیکن اصل میں اسلام اور مسلمانوں کے لئے دل میں کینہ بغض اور عناد رکھتے ہیں مسلمانوں کو ترقی پاتا نہیں دیکھ سکتے وہ مسلمانوں کو صفوں میں شامل ہو کر اور کوئی نہ کوئی موقع ہاکر کسی نہ کسی بہانے مسلمانوں کو نقصان پہنچاتے رہتے ہیں بے قصور مسلم عوام کو، معصوم بچوں اور عورتوں کو اپنے ظلم کی بھینٹ چڑھاتے ہیں مختلف انداز سے تشدد و بربریت کا نشانہ بناتے ہیں منصوبہ بندی کے تحت خود ہی اپنا تھوڑا نقصان کر کے اس کی ذمہ داری مسلمانوں پر ڈال کر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے ہتھکنڈے تیار کرتے ہیں اور اسی طرح کے دیگر پروپیگنڈوں کے ذریعے پاکستان اور دیکگر اسلامی ممالک پر بھی حیلوں بہانوں سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں کبھی خیرات کے لالچ سے تو کبھی دھمکیوں سے ۔۔۔

کراچی میں عزا داروں کے جلوس پر دھماکہ اصل میں ہمارے ملک میں فرقہ واریت پیدا کر کے ملکی سالمیت کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش ہے اور اب کراچی جناح ہسپتال میں دھماکے جیسی گھٹیا حرکت یہ سب آخر کون کر سکتا ہے ظاہر ہے کہ ایسا صرف اور صرف وہی قوتیں کر سکتی ہیں جو مسلمانوں کو اپنا دشمن سمجھتی ہیں مسلمانوں کے لئے دل میں نفرت و عداوت کے جذبات رکھتی ہیں مسلمانوں کو ہر میدان میں پسپا کر دینا چاہتی ہیں مسلمانوں کی بقا و سلامتی کا نقصان چاہتی ہیں مسلمانوں میں فرقہ واریت اور تعصب پیدا کر کے خود ہمارے خطے پر قابض ہونا چاہتی ہیں مسلمان قوم کو غلام بنانا چاہتی ہیں اس مسلمان قوم کو کے جس کے آبا ؤ اجداد نے انسان کو حریت و آزادی کے مفہوم اور قدر سے روشناس کروایا ہے یہ اسلام دشمن عناصر مسلمانوں میں انتشار اور نفاق کی فضا قائم کر کے اپنا راستہ صاف کرنا چاہتی ہیں ہماری افرادی و عسکری قوت کو ختم کرکے ہماری سرحدوں پر اپنے پنجے مضبوط کرنا چاہتی ہیں یہ وقت جوش اور اشتعال میں آکر دشمن کی سازش کو کامیاب کرنے کا نہیں بلکہ عقل و شعور کو بحال رکھتے ہوئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتفاق و اتحاد کے ساتھ ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر اپنی طاقت کو مضبوط بنانے کا ہے

ہمیں ہر طرح کے ذاتی سیاسی، طبقاتی یا گروہی تعصبات کو بھول کر ایک متحد قوم کی حیثیت سے ابھر کر دشمن کی ہر چال کو ناکام بناتے ہوئے اپنے ملک اور اپنی قوم کی بقا و سلامتی کو مستحکم کرنے کے لئے تمام رنجشیں فراموش کر کے صرف اور صرف اپنے ملک و قوم کی بہتری کے مقصد کو پیش نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دینا چاہیے ہم مسلمان متحد ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت مسلمانوں پر کبھی غالب نہیں آ سکتی اور مسلمان کی کامیابی کا انحصار اسکے ایمان اس کی نیت اور اس کے عمل پر ہے اور مسلمان پورے ایمان اور سچے دل کے ساتھ عین اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی کا لائحہ عمل مرتب کر لے تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ دشمن کی ہر سازش کو ہر چال کو ہر پروپیگنڈے کو ناکم نہ بنا سکے دشمن کے گھناؤنے ہتھیاروں سے خود کو نہ بچا سکے

اللہ رب العزت ہمارے اعمال اور ہماری دعائیں قبول فرمائے ہمیں دشمن کے مقابلے میں ہمیں فتح و نصرت عطا فر مائے ہمارے ملک کو ہماری قوم کو دشمن کے فتنوں اور سازشوں سے محفوظ فرمائے اور ہمیں متحد ہو کر اسلام دشمن قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی ہمت عطا فرمائے اور ہمیں دشمن کے مقابلے میں کامیابی عنایت فرمائے کہ ہم مسلمان قوم متحد ہو کر اسلام یا مسلمانوں کے خلاف دشمن کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہ ہونے دیں (آمین)
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 456854 views Pakistani Muslim
.. View More