اکثر ڈاکٹر کولا ڈرنکس کو صحت کے لئے انتہائی خطرناک قرار
دیتے ہیں لیکن اگر کوئی شخص انہی ڈرنکس کو اپنی صحت مند اور لمبی زندگی کا
سبب قرار دے تو یقیناً یہ بات کسی عجوبے سے کم نہ ہوگی-
حال ہی میں ایک ایسا ہی نیا تنازعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک 104 سالہ خاتون
نے اپنی طویل العمری کا راز کولا کولڈرنکس کو قرار دیا ہے-
|
|
خاتون الزبتھ سلیون کا کہنا ہے کہ گزشتہ تقریباً نصف صدی سے وہ ڈاکٹر پیپر
نامی سافٹ ڈرنک استعمال کر رہی ہیں اور وہ روزانہ تین بوتلیں پیتی ہیں اور
یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ان طویل عمر پائی ہے-
یہ خاتون اپنے روزمرہ کے تمام کام خود سرانجام دیتی ہیں اور نہ صرف ان کی
بصارت بہترین ہے بلکہ یہ لاٹھی کے سہارے خود چلتی بھی ہیں-
|
|
خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے کئی ڈاکٹروں نے اس مشروب کے استعمال سے منع کیا
لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ تمام ڈاکٹر اب دنیا میں نہیں ہیں جبکہ میں وہیں
موجود ہوں- |