اللہ تعالیٰ نے سبزیوں، پھلوں، اناج وغیرہ میں انمول طاقت
رکھی ہے۔ اسی لیے ان کے استعمال سے مختلف بیماریوں اور ان کی پیچیدگیوں پر
قابو پانا ممکن ہے۔ اکثر اوقات جہاں مہنگی ترین دوائیاں کچھ نہ کر سکیں
وہاں قدرتی طریقہ علاج جادوئی اثر دکھاتا ہے۔ ذیل میں مختلف سبزیوں اور
پھلوں وغیرہ کے استعمال پر مشتمل 100 میں سے 50 آزمودہ نسخے دیے جا رہے
ہیں ۔ یہ نسخے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ بیماری کی مکمل تشخیص اور علاج کے
لیے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کیجیے۔ (بقیہ 50 قدرتی نسخے اس آرٹیکل کے
پہلے حصے میں پڑھے جاسکتے ہیں)-
خون کی کمی دور کرنے کے لیے انار کا رس زیادہ پئیں۔ چقندر کا استعمال بطور
سلاد کریں اور سیب بھی خوب کھائیں۔
ہاتھ یا پاؤں میں پسینہ زیادہ آتا ہو، تو پانی میں لیموں کا رس یا سرکہ
ملا کر دن میں تین بار اور سونے سے پہلے دھوئیں، افاقہ ہو گا۔
|
|
پیٹ میں ہر وقت گیس رہتی ہو، تو میتھی کے بیج کھائیں۔ گردے اور مثانے کی
پتھری نکالنے کے لیے روزانہ نہار منہ پانچ عدد انجیر کھائیں یا پتھر چٹ
پودے کے پتے چبائیں۔
آنکھوں کے گرد حلقے دور کرنے کے لیے صبح سویرے اپنے دائیں ہاتھ کی انگلی
بائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر رگڑیں اور گرم گرم انگلی آنکھوں کے گرد حلقے پر
پھیریے۔
جسم کی چربی پگھلانے کے لیے نہار منہ پانی میں شہد اور چند قطرے لیموں ڈال
کر روزانہ لیں۔
مسوڑھوں سے خون بہتا ہو، تو جامن کے دو تین پتے دھو کر چبائیے اور آمیزے
کو مسوڑھوں پر ملیں۔
بچوں میں ناک کی نکسیر روکنے کے لیے انھیں ککڑی اور کھیرا کھلائیے۔
ناخن مضبوط کرنے کے لیے روزانہ چند ہفتے تک ہلکے گرم زیتون کے تیل میں
تھوڑی دیر ناخنوں کو ڈبو کر رکھیں۔
بدہضمی اور بھاری پن سے بچنے کے لیے کھانے کے بعد تھوڑا سا گڑ بطور ’’سویٹ
ڈش‘‘ لیں۔
دانتوں میں خون آنے سے روکنے کے لیے ایک لیموں کا رس، ایک پیالی نیم گرم
پانی اور آدھا چمچ نمک ملا کر صبح و شام غرارے کریں۔
پھنسیوں پر فالسے کے پتے باریک پیس کر لگانے سے وہ ختم ہو جاتی ہیں۔
قے روکنے کے لیے چھوٹی الائچی یا املی استعمال کریں۔
|
|
چھوٹے بچے نمکول کا پانی نہ پئیں، تو دو چمچ شہد، آدھا چمچ نمک، ایک چمچ
چینی اور تین چار قطرے لیموں ڈال کر دو گلاس پانی میں حل کر گھریلو نمکول
بنا لیں۔ اسہال اور قے کی صورت میں بچوں کو دیجیے۔
ہاتھ جلنے کی صورت میں متاثرہ جگہ گاجر پیس کر اس کا لیپ لگائیں۔
بھاپ سے ہاتھ جل جائے، تو متاثرہ جگہ آلو کے ٹکڑے کاٹ کر ملیں۔
آملہ کا مرباّ کھانے سے بار بار نکسیر آنا بند ہو جاتی ہے۔
پیٹ میں شدید درد ہو، تو بڑی الائچی، دارچینی، سونف، پودینہ کا قہوہ بنا کر
پئیں۔
آواز بیٹھ جائے تو نیم گرم پانی میں ہلکا نمک ملا کر غرارے کریں یا ملٹھی
چبائیں۔ ادرک کے رس میں شہد ملا کر چاٹنے سے بھی گلا ٹھیک ہو جاتا ہے۔
انجیر کھانے سے منہ کی بدبو دور ہوتی ہے۔
۔ٹیکے کی جگہ سوجنے کی صورت میں برف سے ٹکور کریں۔
آنکھوں کو طراوت دینے کے لیے کچی گاجروں کا استعمال زیادہ کریں۔
ہرے دھنیے کا عرق چھالوں پر لگانے سے وہ دور جاتے ہیں۔
دانتوں میں درد دور کرنے کے لیے لونگ پیس لیموں کے رس میں ملا کر درد والی
جگہ پر لگائیں۔
خراب اور کٹے پھٹے ہونٹ ٹھیک کرنے کے لیے گلاب کا پھول آدھا پیس، اس میں
ذرا سا مکھن لگا کر ایک ہفتہ تک ہونٹوں پر لیپ کریں۔
زخموں میں پیپ آنے سے روکنے کے لیے دو تا تین جاپانی پھل روزانہ کھائیں۔
جسمانی کمزوری دور کرنے اور وزن میں اضافے کی خاطر روزانہ دودھ کا ملک شیک
لیں۔ رات کو گیارہ بادام اور ایک چمچ کشمش آدھی پیالی پانی میں بھگو لیجیے۔
صبح بادام اور کشمش کے دانے کھا کر بچا ہوا پانی پی لیں۔
لیکوریا اور ٹانگوں میں مستقل درد ختم کرنے کے لیے تین ہفتے تک روزانہ صبح
کے وقت سات بادام کھائیے۔
آپریشن وغیرہ کے زخم اور نشان دور کرنے کے لیے گھیکوار کے گودے میں تھوڑا
سا زیتون کا تیل ڈال گرم کر کے روزانہ لگائیں۔
ہاتھوں میں کھجلی اور خارش روکنے کے لیے گھیا (لوکی) کچل کر صبح شام اس کا
رس ہاتھوں پر اچھی طرح ملیں۔
دل کی گھبراہٹ دور کرنے اور ہائی بلڈپریشر روکنے کے لیے ایک پیالی خالص شہد،
پھلوں کا سرکہ ایک پیالی اور دیسی لہسن (آٹھ دانے) تینوں اچھی طرح پیس کر
آمیزہ فریج میں رکھ دیں۔ ایک ہفتے بعد صبح و شام ایک چمچ لیں۔
|
|
سر کی خشکی دور کرنے کی خاطر چقندر کے پتے ابال کر روزانہ اس پانی سے سر
دھوئیں۔
موسم گرما میں پیشاب کی جلن اور رکاوٹ دور کرنے کے لیے ’’گرما‘‘ استعمال
کریں۔
جلنے کی صورت میں متاثرہ جگہ پر فوری طور پر کسٹر آئل لگائیں۔
خارش دور کرنے کے لیے ناریل کے تیل میں کافور ملا کر متاثرہ جگہ پر لگائیں۔
شہد کی مکھی یا بھڑ کے کاٹنے کی صورت میں نمک سرکہ میں ملا متاثرہ جگہ پر
لگا کر ڈنگ نکال دیں۔ درد اور سوجن کم ہو جائے گی۔
آدھے سر کا درد دور کرنے کے لیے لیموں کے چھلکے پیس، اس میں تیل زیتون کا
ملا، سرپر لیپ کریں۔
۔نیند نہ آتی ہو، تو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر خالص سرسوں کے تیل کی
مالش کریں اور دو چمچ شہد کھا لیں۔
سخت ہاتھوں کو نرم و ملائم رکھنے کے لیے رات کو سونے سے پہلے لیموں کا عرق،
گلیسرین میں ملا کر ہاتھوں میں ملیں۔
منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے دن میں دو تین بار سونف چبائیے کر کھائیے۔
آواز بیٹھ جائے تو ایک گلاس پانی میں دو چمچ سونف ڈال کر ہلکی آنچ میں
پکائیں۔ جب ایک ابال آ جائے، تو پانی ٹھنڈا کر کے پی لیجیے۔ چینی اور دار
چینی بھی ڈال لیں۔ اس قہوے کو دن میں دو تین بار استعمال کریں۔
جسم میں کسی جگہ کانٹا چبھ جائے، تو تھوڑا سا گڑ لے اس میں پیاز کاٹ کر
ملائیں اور متاثرہ جگہ باندھ دیں، کانٹا خود بخود نکل آئے گا۔
پاؤں کے چھالے دور کرنے کے لیے رات سوتے وقت آبلے پر انڈے کی سفیدی لگا
لیں۔
لو لگنے کی صورت میں پیاز کا رس، لیموں اور تھوڑا سا نمک ڈال کر پیجیے۔
چھوٹے بچوں میں کھانسی ختم کرنے کے لیے تھوڑی سی کالی مرچ، الائچی پیس کر
شہد کے آدھے چمچ میں ملا کر صبح و شام دیں۔
|
|
چہرے کی جھریاں دور کرنے کے لیے سو گرام عرق گلاب، ۱۵گرام روغن بادام اور
پندرہ گرام پھٹکری لے کر چار انڈوں کی سفیدی ملا ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب
آمیزہ یک جان ہو جائے، تو اتار لیں۔ سوتے وقت اس سے چہرے کی مالش کریں۔
کیل مہاسے دور کرنے کے لیے انڈے کی سفیدی پھینٹ کر چہرے پر پندرہ بیس منٹ
تک لگائیں۔ بعد میں صابن سے منہ دھو کر صاف کر لیں۔
زکام سے بچنے کے لیے قہوے میں ادرک اور دار چینی ملا کر استعمال کریں۔
دانتوں کے کیڑے ختم کرنے کے لیے، چنبیلی کے پتے پانی میں اُبال لیں۔ اس میں
تھوڑا سا نمک ملا کر غرارے کریں۔
صبح چاق چوبند اور تروتازہ رہنے کے لیے ایک پیالی گرم دودھ میں ایک چمچ شہد
ڈال سونے سے پہلے روزانہ لیں۔
بار بار پیشاب آنے سے روکنے کے لیے سونے سے پہلے اخروٹ کھائیں۔ چھوٹے بچوں
کا سوتے میں پیشاب نکل جاتا ہو، تو انھیں سونے سے قبل تل کے لڈو یا باجرے
کی کھچڑی کھلائیے۔
پھل و سبزیاں اپنے اپنے موسم میں بیماریوں کا بہترین علاج ہیں۔ ان کا
استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ رات کو بھوک رکھ کر کھانا بھی بیماریوں سے
بچنے کا گُر ہے۔ رات گئے شادی، بیاہ وغیرہ کے کھانے بھی بیماری بڑھنے کا
سبب بنتے ہیں۔ اس لیے بے دریغ کھانے سے پرہیز کریں۔
بشکریہ: ( ڈاکٹر آصف محمود جاہ - اردو ڈائجسٹ ) |