حال ہی میں آسمان پر دیکھے جانے والے ایک پراسرار سیاہ
دائرے نے پوری دنیا کو حیران کر رکھا ہے اور اب تک یہ کوئی بھی نہیں جان
پایا کہ آخر یہ سیاہ دائرہ کیا چیز تھی؟ اس عجیب و غریب دائرے کی ویڈیو کو
50 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے-
|
|
پراسرار سیاہ دائرہ قازقستان کے دارالحکومت کے قریب واقع ایک گاﺅں میں فضا
میں لہراتے ہوئے دیکھا گیا اور اس دائرے نے پورے گاؤں کو ہی خوف و ہراس میں
مبتلا کردیا-
قازقستان کے Shorthandy نامیں گاﺅں میں یہ سیاہ دائرہ اچانک آسمان پر نمایا
ہوا اور کئی منٹ تک فضا میں دکھائی دیتا رہا۔ ہفتہ کی صبح نمودار ہونے والا
یہ ہالہ چند منٹ کے بعد اچانک مکمل طور پر غائب ہوگیا-
|
|
سیاہ دائرے کے حوالے سے مختلف قسم کی آراء سامنے آرہی ہیں اور بعض لوگوں کے
نزدیک یہ خلائی مخلوق کی اڑن طشتری تھی جبکہ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے
کہ یہ گرم یا ٹھنڈی ہوا کے فضاء میں ردوبدل سے پیدا ہونے والا مظہر فطرت
microburst تھا۔ |
|
|