امریکی سائنسدان ایک ایسی بیٹری تیار کرنے میں کامیاب
ہوگئے ہیں جسے صرف ایک منٹ میں مکمل چارج کیا جاسکتا ہے- سائنسدانوں کی ٹیم
کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی سستی اور المونیم کی مدد سے تیار کردہ بیٹری ہے
جو طویل وقت تک اپنی خدمات سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے-
|
|
یہ جدید بیٹری اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ایجاد کردہ ہے اور یہ
نئی ایلومینیم آئن بیٹری لیتھیم آئن بیٹری کے متبادل کے طور پر استعمال کی
جاسکتی ہے۔
تیزی سے چارج ہونے والی یہ نئی ایلومینیم بیٹری انتہائی محفوظ بھی ہے جبکہ
موجودہ بیٹریوں میں آگ لگنے کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں-
سائنسدانوں کی اس ٹیم نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے اس بیٹری کو اتفاقیہ طور
پر ایجاد کیا ہے۔
|
|
مذکورہ بیٹری دو وولٹ کرنٹ فراہم کرتی ہے اور اسے ساڑھے سات ہزار سے زائد
مرتبہ چارج کیا جاسکتا ہے- |