حال ہی میں گوگل اور تائیوان کی ٹیکنالوجی کمپنی اسوس کی
جانب سے USB کمپیوٹر متعارف کروایا گیا ہے۔ گوگل کے مطابق اس USB کو کسی
بھی ڈسپلے ڈیوائس کے ساتھ منسلک کر کے اسے کمپیوٹر میں تبدیل کیا جا سکتا
ہے۔
|
|
گوگل اپنی اس کم قیمت 'اسوس کروم بِٹ' کو رواں سال کے وسط میں ریلیز کرنے
کا ارادہ رکھتا ہے-
گوگل کا کہنا ہے کہ 'کروم بٹ' چھوٹے حجم کا ایک مکمل کمپیوٹر ہے جو جلد ہی
مارکیٹ میں سو ڈالر سے کم قیمت پر دستیاب ہو گا۔
|
|
گوگل کا اپنے بلاگ میں اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ یہ USB کمپیوٹر موجودہ
دور کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کا ایک بہترین نعم البدل ہے اور یہ اسکولوں اور
کاروبار کرنے والوں کے لیے ایک انتہائی مفید مفید ڈیوائس ثابت ہوگی- |