قدرت اپنی انتہاؤں کے لیے مشہور ہے٬ اس کی مثال ہمیں
جانوروں میں بھی دیکھنے کو ملتی ہے- دنیا میں جہاں ایک جانب انتہائی بڑے
اور دیوقامت جانور موجود ہیں وہیں دوسری طرف ہماری دنیا میں نہایت چھوٹے
جانور بھی پائے جاتے ہیں- تاہم یہ جانور عام نہیں ہیں اس لیے یہ ہمیں اپنے
اردگرد نہیں دکھائی دیتے-
|
Pygmy Marmoset
یہ دنیا کا سب سے چھوٹا بندر ہے جس کا وزن 110 سے 140 گرام تک ہوتا ہے جبکہ
یہ صرف 15 سینٹی میٹر تک لمبا ہوتا ہے- یہ بندر ایمیزون کے آبی جنگلات میں
پائے جاتے ہیں- یہ درختوں کے درمیان چھلانگیں لگاتا رہتا ہے جبکہ اس کی
مرغوب غذا کیڑے ہوتے ہیں- اس بندر کے دانت اور پنجے انتہائی تیز ہوتے ہیں- |
|
Miniature Horse
چھوٹے قد کے حامل گھوڑے متعدد ممالک میں پائے جاتے ہیں لیکن امریکہ اور
یورپ میں ان کی تعداد زیادہ ہوتی ہے- چھوٹے گھوڑے کا اعزاز گھوڑے کی نسل
اور اس کے قد کے مطابق دیا جاتا ہے- عموماً چھوٹے گھوڑے کا قد 34 سے 38 کے
انچ کے درمیان ہوتا ہے-
|
|
Bee Hummingbirds
اس پرندے کا تعلق ہمنگ برڈ کی ایک ایسی نسل سے ہے جو گھنے جنگلات میں پائی
جاتے ہیں- اس کے علاوہ یہ پرندہ کیوبا کے مرکزی جزیرے Isla de la Juventud
پر بھی موجود ہے- اس پرندے کا وزن 1.6 سے 2 گرام تک ہوتا ہے جبکہ اس کی
لمبائی 2 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے- یہ دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ ہے-
|
|
Philippine Tarsiers
فلپائن میں پائے جانے والے اس جانور کی نسل معدوم ہونے کے قریب ہے- اس
جانور کا تعلق 45 ملین سال پرانے جانور Tarsiidae کے خاندان سے ہے- یہ ایک
بہت ہی عجیب اور چھوٹا سا جانور ہے- درحقیقت یہ رات کے وقت زیادہ فعال ہوتا
ہے اور اس کی غذا کیڑے مکوڑے ہوتے ہیں-
|
|
Fennec Fox
یہ دنیا کی سب سے چھوٹی لومڑی ہے جو کہ شمالی افریقہ کے صحارا صحرا میں
پائی جاتی ہے- اس لومڑی کان غیرمعمولی طور پر بڑے ہوتے ہیں- اس کا وزن 1.5
سے 3.5 پونڈ تک ہوتا ہے جبکہ اس کی لمبائی 8 انچ تک ہوتی ہے-
|
|
Panda Cow
اس گائے کا تعلق چھوٹے قد کے مویشیوں سے ہے اور اپنے جسم پر موجود مخصوص
نشانات کی بدولت ایک دیوقامت پانڈہ سے مشابہت رکھتی ہے- جنوری 2011 کے
اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں ایسی 24 گائے موجود ہیں-
|
|
Pygmy Rabbit
یہ دنیا کا سب سے چھوٹا خرگوش ہے جو کہ شمالی امریکہ میں پایا جاتا ہے- اس
خرگوش کا حد وزن 400 گرام جبکہ لمبائی 24 سے 29 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے- ان
خرگوشوں میں مادہ خرگوش نر خرگوش کی نسبت زیادہ لمبی ہوتی ہے- یہ ایسے
علاقوں میں پائے جاتے ہیں جہاں لمبی اور گھنی جھاڑیاں موجود ہوں- اور ان
جھاڑیوں کا استعمال کھانے اور خود کو چھپانے کے لیے کیا جاتا ہے-
|
|
Paedocypris
یہ دنیا کی سب سے چھوٹی مچھلی ہے جس کا تعلق carp کے خاندان سے ہے- اس
مچھلی کی ظاہری شکل لاروے کی مانند ہوتی ہے- یہ ایسے پانی میں پائی جاتی ہے
جس کا رنگ سیاہ ہوتا ہے اور اس میں پی ایچ تھری کی تیزابیت موجود ہوتی ہے-
یہ پانی بارش کے پانی سے 100 گنا زائد تیزابی ہوتا ہے- |
|
Golden Frog
مینڈک کی یہ نسل خطرے سے دوچار ہے اور معدوم ہونے کے قریب ہے- یہ مینڈک
جنوبی ہمسفائر میں پایا جاتا ہے اور اس نسل کا ایک بالغ مینڈک بھی صرف 9.8
ملی میٹر تک لمبا ہوسکتا ہے- اس مینڈک کو سائنسی زبان میں
Eleutherodactylus iberia کے نام سے جانا جاتا ہے- |
|