سورہ الحمد (فضائیل اور علاج)

رسول ؐ نے ارشاد فرمایا:’’خالق کائنات نے سورہ الحمد نازل کر کے مجھ پر بڑا احسان کیا ہے‘‘یہاں پر میں آپ کو ایک علمی نقطہ بھی بتاتا چلوں کہ شیطان ابلیس نے اپنی پوری زندگی میں اب تک صرف چار بار چیخ چیخ کر اﷲ سے فریاد کی ہے ،پہلی مرتبہ جب اﷲ نے لعنت کا مستحق قرار دیا،دوسری مرتبہ جب عرش سے فرش کی طرف پھینکا گیا ،تیسری مرتبہ جب رسول ؐ دنیا میں تشریف لائے اور چوتھی مرتبہ جب سورہ الحمد نازل ہوئی،سورہ الحمد کی تلاوت انسان کے ایمان کو بلند کرتی ہے ارادے کو مضبوط اور انسان کو گناہوں سے بچاتی ہے۔رسول ؐ نے فرمایا:کہ موت کے سوا ہر چیز کا علاج سورہ الحمد میں ہے اگر کسی کو سورہ الحمد سے افاقہ نہیں ہوا تو کوئی بھی چیز اُسے افاقہ نہیں دے سکتی،رسول ؐ نے فرمایا اگر کسی کو درد وغیرہ کی شکایت ہو تو وہ اپنے گریبان میں سات مرتبہ سورہ الحمد کی تلاوت کرے اگر درد ختم ہو جائے تو بہتر وگرنہ سترہ بار سورہ کی تلاوت کرے بس اب اُس شخص کی صحت کا میں ضامن ہوں۔امام جعفر صادق ؑ نے فرمایا’’جب بھی رسول ؐ بیمار ہوتے یا آنکھ میں کوئی مشکل ہوتی یا سر درد کی شکایت ہوتی تو آپ اپنے دونوں ہاتھ بلند کر تے اور سورہ الحمد(سورہ فلق اور سورہ ناس)فرماتے پھر دونوں ہاتھ اپنے چہرے پر مل لیتے آپ کو جو مشکل بھی ہوتی حل ہو جاتی۔امام جعفر صادق ؑ فرماتے ہیں اگر تم چاہتے ہو کہ تم پر سے ہر بیماری کو دور کردیا جائے تو ہر روز نماز صبح کے بعد ۴۰ مرتبہ سورہ الحمد کی تلاوت کرو انشاء اﷲ کوئی بیماری نزدیک نہیں آئے گی۔

ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ بیماری وغیرہ سے دور رہے پریشانیوں ،مصیبتوں سے دور رہے ،کوئی درد اور تکلیف اُس کے نزدیک نہ آ سکے تو رسول ؐ نے ہمیں بہترین اور آسان طریقہ بتا دیا ہے جس کی وجہ سے ہم ان تمام باتوں سے بچ سکتے ہیں ہر روز سورہ الحمد جو ایک مختصر سورہ ہے اس سورے کی تلاوت کریں تا کہ اس دنیا میں ہم بھی خوش رہیں اور ساتھ ہی ساتھ ہمارا یہ عمل اﷲ اور رسول ؐ کی بھی خوشنودی کا باعث ہے۔
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 256955 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.