ڈرون سے انسان تو پریشان تھے ہی لیکن اب ایسا معلوم ہوتا
ہے کہ بن مانس بھی اس ٹیکنالوجی کو پسند نہیں کرتے جس کی مثال حال ہی میں
ہالینڈ کے چڑیا گھر میں رونما ہونے والے ایک دلچسپ واقعے سے ملتی ہے-
جی ہاں ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں واقع چڑیا گھر کے ایک بن مانس
نے ایک ڈرون طیارے کو اس وقت مار گرایا جب وہ اس کی جاسوسی کر رہا تھا-
|
|
اس بن مانس کو ڈرون کی یہ حرکت ناگوار گزری اور اس نے قریب آتے ڈرون کو
لکڑی کی مدد سے مار گرایا-
یہ دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک پروگرام کے دوران بن کی حرکات دکھانے
کے لیے ڈرون طیارے کی مدد لی جارہی تھی-
|
|
ڈرون گرانے کے باوجود بن مانس کے دل کو سکون نہ آیا اور اس نے نیچے اتر کر
زمین پر پڑے ڈرون کو اٹھا کر اس کا معائنہ شروع کردیا-
|
|
|