فیس بُک کے بونگے

 بھولتی جاتی هے دنیا اب یه قولِ مستند
عقل چوں پخته شود، انسان احمق می شود

؎ فطرتاً احمق جو هو انساں نهیں هوتا وه بد
اس سے اعلی نسل کے احمق کو کہتے ہیں چغد

اکثر اوقات ایسا هوتا که ف ب پر کوئی بنده اتنی زبردست پوسٹیں کرتا هے که آپ اصل میں اچھے خاصے متاثر هوجاتے هیں اور کئی لوگ تو سنجیدگی سے عاشق هونے کا بھی سوچنے لگ جاتے هیں... لیکن اسی اثنا میں وه شخص کوئی ایسی بونگی مارتا هے که سارا پچھلا کراکرایا صاف هو کر ره جاتا هے...!
دھوئے گئے هم ایسے که بس پاک هو گئے

کیا پتا آپکو بھی میری کئی پوسٹیں اچھی معلوم هوئی هوں اور آپ میری معقولیت پر پھولے نه سما رهے هوں که دریں لحظه میری کوئی چولی آپ کی نظر میں آ گئی اور آپکا سارا جوش جھاگ کی طرح بیٹھ گیا هو...!

ایسا هوتا هے... اور اس لئے هوتا هے کیونکه میں آپ کے دماغ سے نهیں سوچتا... اور چونکه همارے دماغوں میں کافی فرق (اور فاصله بھی) هے تو اس وجه سے آپ کو میری وه بات چولی هی لگے گی... لیکن آپ میں کیا پتا اتنی همت نه هو که آپ که سکیں "حضرت! آپ چولی مار رهے هیں....!" کہہ بھی دیں تو جو برا مانوں... کیا پتا میری یهی چولی کسی کیلئے سودمند بھی ثابت هو جائے...! اب هر کوئی آپ کی طرح خبطی بھی نه هوگا که کسی کی حماقت سے محظوظ نه هو سکے... کم از کم کچھ مسکراهٹ تو آهی جائیگی جس که آگے میری تحریر هیچ هے...! تو دوسروں کا اور ان کی سوچ کا احترام کرنا سیکھیں... اختلاف تو آنی جانی چیز هے... کیونکه لوگوں کے دماغ مختلف مراحل و وقوع سے مرکب هوتے هیں... تو پھر کمال تو یه هوا که بنده کسی ایسے بندے که ساتھ ره سکے جسکا دماغ اس سے ١٨٠ کے درجے پر هو مگر کوئی تلخی نه پیدا هو.... کیونکه اپنے جیسوں میں تو جانور بھی نباه کر رهے هیں...!

کہہ دیں که یه بھی بونگی ماری هے... میرے جیسے احمق کی بات اتنی غیر متوازن نه هوگی تو اور کس کی هوگی...! میں تو ابوالچغد هی بھلا اگر میری بات سے کسی کو فائده هو رها هے...!

لیکن کچھ لوگ اصل میں بھی کھسکے هوئے هوتے هیں...! ان کی پہنچ سے دور رہئے... جی۔ہاں اپنی ہی بات کر رہا ہوں...!
جو حُمق سمجھتا هوں، هانکنے کا عادی هوں
میں تو اپنے گھر میں بھی 'ذهین احمق آبادی' هوں
رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی)
About the Author: رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی) Read More Articles by رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی): 40 Articles with 30935 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.