نامحرموں کو نهیں دیکھنا چاھئے اور ان سے 'فضول گوئی'
نهیں کرنی چاھئے باوجود یه دعوی هونے کے، که میں نے اس کے بارے میں کبھی
'اس' طرح نهیں سوچا... میں مانتا هوں که بنده هر کسی که بارے میں 'اس' طرح
نهیں سوچتا... مگر آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اس شخص نے بھی آپ کے بارے میں
'اس' طرح نہیں سوچا جس سے آپ بات کر رہے ہیں...؟ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ
دونوں میں سے کسی نے بھی 'اس' طرح نہ سوچا ہو مگر کبھی کبھی اسی بےتکلفی که
بیچ شیطان هلکی سی سرگوشی کر دیتا هے جو ذهن میں غلیظ رشتوں کی نمود کا
باعث هوتی هے... ایسا هوتا هے که نهیں هوتا...!؟ ایسا بالکل هوتا هے... اور
کیوں هوتا هے...؟ کیونکه...
نشّهٔ مے کو تعلق نهیں پیمانے سے
پیمانه آپکے 'معیار' سے 'چھوٹا' هو یا 'بڑا'... وه نشه هی دیتا هے...!
کیونکہ اس کا باطن مختلف نہیں ہوتا... کیوں... کیا خیال ہے...؟
کچھ تو خیال کیجے... خوفِ خدا کیجے...! اور یہ بات تو محض میری افسانگی
ہے... کیا کسی کام سے احتراز کیلئے اس کا فقط اللہ کا حکم ہونا کافی
نہیں...؟ |