سورت الکہف حصہ اول

جو کوئی سورت الکہف پر غور کرتا ہے تو اسے پتا چل جاتا ہے کہ اس کے معانی اپنے اندر وہ کچھ سموئے ہوئے ہیں جو اس کیلئے حیران کن حد تک سود مند ہیں... اس کو اس دنیا کے امتحانات اور دجال سے محفوظ رکھنے کیلئے... اسی وجہ سے سورت الکہف کی تلاوت ہر جمعہ کو اللہ تعالی نے رحمت و حکمت سے ضروری قرار دی...

سورت الکہف چار واقعے لئے ہوئے ہے... چار مختلف آفات اور ان سے نجات کی چار وجوہات...

١) اصحاب الکہف: دین کا فتنہ

یہ ماجرا چند نوجوانوں کا ہے... جو کفار کے درمیان رہ رہے تھے اور انہیں اپںے لوگوں سے جھڑپ کے بعد اس بات پر مجبور کر دیا گیا تھا کہ وہ اپںے دین سمیت اس جگہ سے ہجرت اور نکل کھڑے ہوں... اللہ تعالی نے ان کیلئے غار کی رحمت کو کافی کردیا تھا...!

انکی نجات : نیک صحبت

٢) دو باغات کا مالک: مال اور اولاد کا فتنہ

اس شخص کا ماجرا جس پر اللہ تعالی نے رحمت برسائی تھی مگر وہ اس سے غافل ہو گیا اور زیاں کار ہوگیا... وہ تکبر میں مبتلا تھا اور اسی وجہ سے اللہ کا ناشکر بھی تھا... حالانکہ اس کے ساتھی ںے اسکو یاد دہانی کرا دی تھی... اور پھر جب وہ سب کچھ غارت ہوگیا تو اس کو ملال ہوا جس وقت ملال کا کوئی فائدہ نہ تھا...

اس آزمائش سےنجات: دنیا کی حقیقت کا ادراک

٣) حضرت موسی اور حضرت خضر علیہما السلام: علم کا فتنہ

حضرت موسی علیہ السلام کا قصہ جب ان سے دریافت کیا گیا کہ روئے زمین پر سب سے زیادہ علم والا کون ہے تو انہوں ںے جواب دیا کہ "میں"... بغیر اللہ کو حوالہ دیے... گو کہ وقت کے نبی سے بڑا عالم کوئی نہیں ہوتا مگر انکے پاس تشریعی علم تھا اور حضرت خضر علیہ السلام کے پاس تکوینی علم... تو اللہ نے انکو آگاہ کیا کہ کوئی اور بھی ہے ان سے زیادہ علم والا... پھر موسی علیہ السلام نے مسافت کی اور اس شخص سے سیکھا کہ اللہ تعالی کی حکمت کبھی کبھار سر سے گزر جانے والی بھی ہوتی ہے... لیکن اس کو ترتیب دینے والا تمام حکمت والا ہے... جیسے کے کشتی کو نقصان پہنچانا اس میں سوراخ کر کے...

اس آزمائش سے بچاؤ: عاجزی

٤) ذوالقرنین کا واقعہ: طاقت کا فتنہ

اس عظیم شخص کا قصہ جس کو طاقت اور علم دونوں دیے گئے تھے اور وہ دنیا نوردی کے دوران لوگوں کی مشکلات دور کرتا تھا اور خیر پھیلاتا تھا... اس نے یاجوج اور ماجوج کو پسِ دیوار قید کر نے کیلئے ایسے لوگوں سے کام لیا جو اس کی بات بھی بمشکل سمجھ سکتے تھے...

اس آزمائش سے نجات: اخلاص

اگلی پوسٹ میں انشاءاللہ دجال اور سورت الکہف کے مابین تعلق کو بیان کیا جائے گا...!
رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی)
About the Author: رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی) Read More Articles by رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی): 40 Articles with 28361 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.