سورت الکہف حصہ دوم

سورت الکہف اور اور دجال میں کیا تعلق ہے...؟

دجال چار انواع کی آزمائش کے ساتھ وارد ہوگا...

١) وہ لوگوں کو اپنی عبادت پر آمادہ کرے گا (مذہب کا فتنہ)

٢) وہ اس طرح ظاہر کرے گا گویا مردہ کو زندہ کر رہا ہے اور لوگوں کیلئے بڑی آزمائش ہوگا اپنے مال و دولت کے باعث (مال و اولاد کا فتنہ)

٣) وہ لوگوں کیلئے اس علم کے باعث بھی آزمائش کی وجہ بنے گا جس کا وہ حامل ہوگا (علم کا فتنہ)

٤) وہ آسمان کو بارش کا کہے گا اور اس کے ہاتھ میں دنیا کے بڑے حصوں کی باگ ہوگی (طاقت کا فتنہ)

ان سب سے نجات کا ذریعہ سورت میں مذکور

١) نیک صحبت

اور جو لوگ صبح و شام اپنے پروردگار کو پکارتے اور اس کی خوشنودی کے طالب ہیں۔ ان کے ساتھ صبر کرتے رہو۔ اور تمہاری نگاہیں ان میں (گزر کر اور طرف) نہ دوڑیں کہ تم آرائشِ زندگانی دنیا کے خواستگار ہوجاؤ۔ اور جس شخص کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کردیا ہے اور وہ اپنی خواہش کی پیروی کرتا ہے اور اس کا کام حد سے بڑھ گیا ہے اس کا کہا نہ ماننا.
سورت الکہف - آیت ٢٨

٢) دنیا کی حقیقت کا ادراک

اور ان سے دنیا کی زندگی کی مثال بھی بیان کردو (وہ ایسی ہے) جیسے پانی جسے ہم نے آسمان سے برسایا۔ تو اس کے ساتھ زمین کی روئیدگی مل گئی۔ پھر وہ چورا چورا ہوگئی کہ ہوائیں اسے اڑاتی پھرتی ہیں۔ اور خدا تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
سورت الکہف - آیت ٤٥

٣) عاجزی

(موسیٰ نے) کہا خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابر پایئے گا۔ اور میں آپ کے ارشاد کے خلاف نہیں کروں گا.
سورت الکہف - آیت ٦٩

٤) اخلاص

کہہ دو کہ میں تمہاری طرح کا ایک بشر ہوں۔ (البتہ) میری طرف وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود (وہی) ایک معبود ہے۔ تو جو شخص اپنے پروردگار سے ملنے کی امید رکھے چاہیئے کہ عمل نیک کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو شریک نہ بنائے.
سورت الکہف - آیت ١١٠

اللہ تعالی ہمیں دجال کے فتنے اور ان تمام فتائن سے بچائے جو عیاں و نہاں ہیں...!

★.جن لوگوں نے اس کا حصہ اول نہیں پڑھا وہ نیچے کمنٹ میں پوچھ سکتے ہیں... یا میری وال پر جا کر براہِ راست ملاحظہ فرما سکتے ہیں...!

بارک اللہ فیک
رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی)
About the Author: رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی) Read More Articles by رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی): 40 Articles with 28378 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.