ایک بار پھر نقالوں سے ہشیار

سنا هے لوگ جعلی اکاؤنٹ بنا کر ف ب کی گلیوں وادیوں میں آواره گردی کرتے پھرتے هیں.. بات صرف یهاں تک هی رهتی تو ٹھیک تھا... مگر نوبت به ایں جا رسید که لوگ هو به ھو اکاؤنٹ بنانا شروع هو گئے هیں... یعنی نقل... نهیں... میں کسی کو احمق هونے کی اجازت نهیں دے سکتا... ھرگز نهیں... ھر کوئی احمق بنا پھر رها هے... کوئی تک هے بھلا... حماقت کی سند صرف میرے پاس هے... خبردار جو کسی نے جعلسازی کی کوشش بھی کی...!

آپ سے بھی گزارش هے که میرا 'متن' (پوسٹ) پڑھنے که بعد اچھی طرح تصویر (جو که ندارد هے) اور مهر دیکھ کر تصدیق کر لیں که دوسری طرف آپ کا دلارا 'ذهین احمق آبادی' هی هے نا... وگرنه بالکل 'پسند' (لائک) نه کریں خواه تصویر کتنی هی هونق اور حماقت آفریں کیوں نه هو... بعد میں نه کہئے گا که آپ سے 'حماقت' هوئی...! (ویسے اگر لائیک کر بھی لینگے تو یقین مانئے اس سے میری صحت میں ذره برابر تبدل واقع نهیں هوگا... ؛>)

هوشیار باش... یه بھی هو سکتا هے که میں خود هی کوئی نقال هوں اور کسی دوسرے اصلی بندے کی مت مارنے کیلئے یه طریقه اختیار کیا هو...! لهذا مجھ سے ہشیار رہنے کیلئے قریب تر رهئے اور توجہ دیجئے...!
-وزارتِ حماقت

رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی)
About the Author: رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی) Read More Articles by رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی): 40 Articles with 30911 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.