ماما اور میں

'خواتین کا اسلام' والوں نے اپنا ایک 'سائبان نمبر' نکالنے کا ارادہ ظاہر کِیا اور تمام قارِیات سے درخواست کی کہ جس نے جو کچھ لکھنا ہے لکھ بھیجے جتنی جلدی ممکن ہو... 'سائبان نمبر' میں 'والدین' موضوع تھے جو کہ سائبان ہی ہوتے ہیں ایک طرح کے... میری ماما نے پڑھا تو کہا کہ شوہر کے والدین کے بارے میں لکھتی ہوں میں... کچھ بتانا تو... ذرا کوئی خیال آفریں بات... کہ جس طرح مرد کے معدے سے دِل کا رستہ نِکلتا ہے اسی طرح اپنے والدین کو بیوی کی وجہ سے آسودہ دیکھ کر بھی دِل کا راستہ نمودار ہوتا ہی ہوگا... میں نے سنجیدگی سے ماما کو دیکھا... کان کھجاکر گدّی سہلاتے ہوئے زیر لبی سے گویا ہوا...

"اب میں کیا بتاؤں ماما... کبھی شوہر ہونے کا اتفاق ہی نہیں ہوا...!"

بڑی شرم آئی یارا... قسمے...! دھت تیرے کی...!

‫#‏من_عشق_مادرم‬
 
رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی)
About the Author: رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی) Read More Articles by رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی): 40 Articles with 28395 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.