ہندوستانی ریاست بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک باصلاحیت
کرکٹر انکت کیشری کرکٹ میچ کے دوران چوٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے ہیں- انکت تین
روز تک اسپتال زیرِ علاج رہے لیکن ڈاکٹر ان کی زندگی بچانے میں ناکام رہے-
20 سالہ انکت 17 اپریل کو بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک روزہ میچ کے دوران
چوٹ لگنے زخمی ہوگئے تھے-
|
|
انکت کو کولکتہ کے سالٹ لیک گراؤنڈ میں ہونے والے اس میچ میں ایک کھلاڑی
ارنب نندی کے بریک لینے کی وجہ سے میدان میں اتارا گیا تھا کیونکہ انکت اس
میچ کے بارہویں کھلاڑی تھے-
یہ بدقسمت کھلاڑی کیشری کور پر فیلڈنگ کر رہا تھا کہ جیسے ہی ایک کیچ پکڑنے
بھاگا تو دوسری جانب سے آنے والے کھلاڑی سارب مونڈل سے ٹکرا گیا-
ٹکرانے کے بعد انکِت گر کر بےہوش ہو گئے جبکہ ان کے منہ سے خون بہنے لگا
اور انھیں اسی وقت ہسپتال پہنچایا گیا۔
تین روز ہسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے دوران اتوار کی شام ان کی حالت بہتر
ہوگئی تھی جس کے بعد انھیں خوراک بھی فراہم کی گئی۔ تاہم پیر کی صبح انھیں
دل کا دورہ جس کے بعد انکت کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا لیکن وہ جانبر
نہ ہوسکے-
|