قلم یا بھرم؟

بے شک اﷲ نے انسان کو ایک حد تک صاحب اختیار بنایا ہے اﷲ نے انسان کو دونوں راستے دیکھا دئیے ہیں اب یہ انسان کی مرضی ہے کہ حق کے راستے پر چلے یا باطل کے راستے پر۔اب کیسے پتا چلے کہ حق کا راستہ کیا ہے اور باطل کا راستہ کیا ہے،تو جس کے ہاتھ میں قلم ہے اُس سے امید کی جا سکتی ہے کہ وہ حق کو پہچان چکا ہے یا پہچان لے گا لیکن اگر کسی کے پاس قلم کی جگہ اسلحہ ہے،بھرم ہے،اﷲ کی زمین پر اکڑ کر چلتا ہے ،لوگوں پر ظلم کرتا ہے ،ایسا شخص باطل راستے پر گامزن ہے۔قرآن پاک قلم کے بارے میں کیا فرماتا ہے:
’’ن قلم اور اس چیز کی قسم جو یہ لکھ رہے ہیں‘‘(سورہ قلم آیت ۱)
’’اور انسان کو وہ سب کچھ بتا دیا ہے جو اسے معلوم نہیں تھا‘‘(سورہ علق آیت ۴)
’’اور اگر روئے زمین کے تمام درخت قلم بن جائیں اور سمندر کا سہارا دینے کے لئے سات سمندر اور آ جائیں تو بھی کلمات الہی تمام ہونے والے نہیں ہیں بے شک اﷲ صاحب عزت بھی ہے اور صاحب حکمت بھی‘‘(سورہ لقمان آیت ۲۷)

یہ آیات قلم کے بارے میں آئیں ہیں اور اب بھرم کے بارے میں اﷲ قرآن پاک میں کیا کہتا ہے:
’’ہاں ہاں تیرے پاس میری آیتیں آئیں تھیں تو تو نے انہیں جھٹلا دیا اور تکبر سے کام لیا اور کافروں میں سے ہو گیا‘‘(ذمر آیت ۵۹)
’’علاوہ ابلیس کے کہ وہ اکڑ گیا اور کافروں میں سے ہو گیا(ص آیت ۷۴)
’’اور تم روز قیامت دیکھو گے کہ جن لوگوں نے اﷲ پر بہتان باندھا ان کے چہرے سیاہ ہو گئے ہیں اور کیا جہنم میں تکبر کرنے والوں کا ٹھکانہ نہیں ہے‘‘(ذمر ۶۰)
’’تو خدا نے کہا ابلیس تیرے لئے کیا شی مانع ہوئی کہ تو اسے سجدہ نہ کرے جسے میں نے دست قدرت سے بنایا ہے بے شک تو نے غرور اختیار کیا۔۔۔(ص ۷۵)
’’اور یاد کرو وہ موقع جب ہم نے ملائکہ سے کہا کہ آدم کے لئے سجدہ کرو تو ابلیس کے علاوہ سب نے سجدہ کر لیا اس نے انکار اور غرور سے کام لیا اور کافرین میں سے ہو گیا‘‘(سورہ بقرہ آیت ۳۴)

مختصراً آیات کا ذکر کیا گیا ہے تا کہ قارئین اس بات کو سمجھیں کہ قلم عزت،طاقت،ہدایت،راہ حق،علم ،تربیت،احترام،مسائل شرعیہ کو پہچنواتا ہے اور بھرم صرف وقتی ہوتا ہے جب تک ہو بھرم دیکھاؤ دنیا سے چلے جاؤ گے لوگ اﷲ کا شکر اد ا کرتے ہیں کہ چلو اچھا ہوا لیکن قلم مرنے کے بعد قلم سے لکھا ہوا ایک لفظ بھی صدقہ جاریہ ہے شاید آپ کی بخشش کا سامان بھی بن جائے ۔قلم اُٹھانے والے کی مدد اﷲ کرتا ہے اور بھرم ر غرور اور ظلم کرنے والے کی مدد شیطان کرتا ہے اب سوچیں بھلا شیطان آپ کی کیا مدد کرے گا کیوں کہ جو خود اپنے آپ کو جہنم سے نہیں بچا سکتا بھلا وہ آپ کو کیا بچائے گا۔
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 256908 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.