سورہ نساء(فضائیل و علاج)

الحمد ﷲ یہ ہماری چوتھی نشست ہے اور آج ہم قرآن پاک کے سورہ نساء کے فجایل اور اس سورے سے ممکنہ علاج کا ذکر کریں گے۔

اسماء و وجہ تسمیہ:
چونکہ اس سورے میں خواتین کے مسائل پر کثرت سے گفتگو ہوتی ہے اس لئے اسے سورہ نساء اور نساء کبری کا نام دیا گیا ہے۔

ترتیب سورہ:
جمع آوری کے لحاظ سے یہ چوتھا سورہ ہے اور ترتیب نزول کے لحاظ سے ۹۱ واں سورہ ہے۔یہ سورہ ممتحنہ سے پہلے اور سورہ ذلزال کے بعد مدینے میں نازل ہوا۔

فضائیل و خواص:

۱)فشار قبر سے حفاظت:
حضرت علی ؑ فرماتے ہیں:’’جو شخص ہر جمعہ والے دن سورہ نساء کی تلاوت کرے گا وہ فشار قبر سے محفوظ رہے گا‘‘

۲)غلام آزاد کرنے کا ثواب:
رسول ؐ نے فرمایا:’’سورہ نساء کی تلاوت کرنے والا اس شخص کی مانند ہے جس نے اپنا سب کچھ اﷲ کی راہ میں صدقے کے طور پر دے دیا ہو نیز وہ غلام آزاد کرنے کے ثواب کا بھی حقدار ہے۔

۳)اﷲ کی راہ میں مال کثیر دینے کا ثواب:
رسول ؐ نے فرمایا:’’جو شخص سورہ نساء کی تلاوت کرے گا گویا اُس نے اس قدر مال و زر راہ خدا میں دیا ہے جتنا کے سورہ نساء کے لحاظ سے بطور وارث ہر ایک مسلمان کا حصہ ہے۔

۴)لطف خدا کا حقدار:
رسول ؐ نے فرمایا:’’جو سورہ نساء کی تلاوت کرے گا وہ مشیت خدا کا مستحق ہو گا اور قیامت والے دن اس کا محاسبہ نہ ہو گا اور وہ انبیاء اور اولیاء کے ساتھ ہو گا
 
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 256916 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.