بلوچستان کے وہ دلکش مقامات جہاں ضرور جانا چاہیے

پاکستان کا صوبہ بلوچستان اکثر لوگوں کے نزدیک صرف ایک ایسا علاقہ ہے جہاں چاروں طرف صرف پہاڑ ہی پہاڑ ہیں- اس میں کوئی شک نہیں کہ بلوچستان ایک پہاڑی خطہ ہے لیکن یہ صوبہ متعدد ایسے خوبصورت مقامات کا گھر بھی ہے جنہیں دیکھتے ہی انسان مبہوت رہ جاتا ہے- یہاں اگر بلند و بالا پہاڑ ہیں تو خوبصورت ساحل بھی موجود ہیں- یہاں اگر سونا اور تانبا پایا جاتا ہے تو یہاں آبشار اور جھیلیں بھی پائی جاتی ہیں-
 

image
یہ خوبصورت منظر بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں واقع ہنہ جھیل کا ہے- یہ جھیل موسمِ سرما میں منجمد ہو کر ایک دلفریب منظر پیش کرتی ہے-
 
image
یہ مٹی کے پہاڑ ہیں جو کہ بلوچستان کے علاقے ہنگول میں واقع ہیں- ایسے پہاڑ آپ کو ہنگول کے علاوہ بلوچستان کے دیگر خطوں میں بھی دکھائی دیں گے-
 
image
یہ دلکش منظر مولا چوٹوک نامی مقام کا ہے جو کہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں واقع ہے- بدقسمتی سے یہ مقام زیادہ تر سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے- قوم پرستوں کے علاقے میں ہونے کی وجہ سے یہاں کم ہی لوگ جاتے ہیں-
 
image
قائداعظم ریذیڈنسی بلوچستان کے ایک خوبصورت علاقے زیارت میں واقع ہے اور یہ بانی پاکستان کا وہ گھر ہے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے چند آخری ایام گزارے-
 
image
پیر غائب نامی یہ آبشار بلوچستان کے علاقے بولان میں واقع ہے اور ایک انتہائی خوبصورت جگہ ہے- مقامی افراد کا ماننا ہے کہ یہاں پیر غائب نامی ایسے بزرگ رہتے ہیں جو کسی کو دکھائی نہیں دیتے اور لوگوں کی مدد کرتے ہیں-
 
image
ایہ شاندار نظارہ پرنسس آف ہوپ کے نام سے معروف 740 سال پرانے پہاڑ کا ہے جو کہ گوادر کے قریب ہے- یہاں آپ کو پہاڑ کی کٹائی سے تشکیل پانے والے ایسے کئی نظارے دکھائی دیں گے- یہ پہاڑ مکران کوسٹل ہائی وے سے ملحقہ ہے-
 
image
یہ کوئٹہ کی ایک مقبول ترین آبشار ہے جسے اوڑک آبشار یا ہنہ اوڑک کے نام سے جانا جاتا ہے- کوئٹہ یا اس کے گرد و نواح میں چھٹیاں گزارنے کے لیے آنے والے افراد اس مقام کو دیکھنے کے لیے ضرور آتے ہیں-
 
image
یہ پاکستان کا سب سے بڑا جزیرہ ہے جسے استولا جزیرے کے نام سے جانا جاتا ہے- بحیرہ عرب میں واقع یہ ایک غیر آباد جزیرہ ہے- بلوچستان کے اس خوبصورت ترین مقام کو “ سات پہاڑیوں کے جزیرے “ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے-
 
image
یہ حسین منظر گوادر شہر کا ہے جس کے دونوں اطراف سمندر ہے- اس شہر میں تجارتی حب بننے کی صلاحیت موجود ہے اور یہاں نہ صرف وسیع وسائل موجود ہیں بلکہ شہر انتہائی پرکشش بھی ہے-
 

image

یہ نمک کے گلیشیر ہیں جو کہ بلوچستان کے خطے کوہِ سلیمان میں واقع ہیں- تاہم ان گلیشیر کی تاریخ کوئی زیادہ واقف نہیں-
 

image

یہ سحر انگیز سیاحتی مقام کھوجک پاس ہے جو کہ افغانستان اور پاکستان کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرتا ہے- یہ مقام بلوچستان کے علاقے چمن میں واقع ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

From the lush carpeted greens of Chaman, Zhob, Sheerani, to the mountains of Awaran, all and around the beaches of Gwadar and Pasni – in the depth of the Saindak Gold and Copper mines in Chaghai’s Reko-diq. Balochistan’s unsustainable beauty spreads to every corner, even the barren ends.