دنیا بھر میں رنگت نکھارنے کے لیے ہزاروں اقسام کی مصنوعی
کریموں کا سہارا لیا جاتا ہے اور یہ شوق صرف خواتین میں ہی نہیں بلکہ مرد
حضرات میں بھی پایا جاتا ہے- لیکن سوچیں اگر یہ رنگت قدرتی غذاؤں کے
استعمال سے نکھر جائے تو کیا ہی اچھا ہو- جی ہاں ایسی قدرتی غذائیں جن میں
کیرٹیناؤڈ (Carotenoids) شامل ہو وہ جلد مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں اور ان
غذاؤں کے استعمال سے جلد کی رنگت نکھر جاتی ہے-
|
|
ان قدرتی غذاؤں میں سرفہرست ٹماٹر ہے جس میں لائیکوپین پایا جاتا ہے جو جلد
کی خرابیوں کو دور کرتا ہے اور اس کے علاوہ ٹماٹر سورج کے باعث جلد کو
پہنچنے والے نقصانات کو بھی دور کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے-
اس کے علاوہ ہری سبزیوں میں پائے جانے والے بھاری مقدار میں آئرن اور اینٹی
اوکسیڈنٹس خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں-شکر قندی بھی رنگت نکھارنے کے
لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرسکتی ہے کیونکہ اس میں بڑے پیمانے پر
کیرٹیناؤڈ پایا جاتا ہے اور ساتھ ہی شکر قندی وٹامن سی کی کمی کو بھی دور
کرسکتی ہے-
|
|
گاجر میں موجود اجزا بھی جلد کی رنگت نکھارنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور
اگر بات کی جائے پھلوں کی تو سردا اور گرما ایسے پھل ہیں جو جلد کو خشک
نہیں ہونے دیتے اور ان میں پایا جانے والا فولک ایسڈ خراب خلیوں کو دوبارہ
بننے میں مدد فراہم کرتا ہے- |