نیپال میں آنے والے شدید زلزلے کے 7 روز بعد ملبے تلے دبے
چار افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے اور یہ وہ وقت تھا جبکہ کسی بھی شخص کے
زندہ بچنے کی امید باقی نہیں رہی تھی اور حکام بھی اس خدشے کا برملا اظہار
کرچکے تھے- تاہم معجزاتی طور پر اتوار کے روز چار افراد زندہ نکال لیے گئے۔
|
|
پولیس افسر رام بہادر نیپالی کے مطابق تین افراد کو سیا اولی کے علاقے کے
ایک گاؤں کیراباری سے برآمد کیا گیا جس میں دو خواتین اور ایک مرد کو شامل
ہیں۔ امدادی کارکنوں نے تینوں افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر
دیا۔
برآمد ہونے والے افراد کے نام کنچن کتھری، گیان کماری کتھری اور دھن کماری
کتھری ہیں- تین میں سے دو افراد مکان کے ملبے کے نیچے سے دریافت ہوئے جبکہ
تیسرا فرد زیر زمین موجود تھا اور خوش قسمت شخص وہاں زلزلے کے نتیجے میں
زمین میں پڑنے والے شگاف کے نتیجے میں پہنچا تھا۔
چوتھے شخص کے بارے میں نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ “ 101 سالہ شخص فانچو گیل
کو بھی اتوار کو مکان کے ملبے سے زندہ نکالا گیا ہے جی کی عمر 101 سال ہے
اور اس شخص کا نام ہے۔ اور اس شخص کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے“-
|
|
واضح رہے کہ نیپال میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اب تک ہلاک ہونے والوں
کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد پندرہ ہزار سے
زائد بتائی جا رہی ہے۔ اس زلزلے کی وجہ سے بھارت اور چین میں بھی کم ازکم
سو افراد مارے گئے ہیں۔ |