نیپال میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد کھٹمنڈو میں بنائے
جانے والے پاکستان آرمی کے فیلڈ ہسپتال میں ایک اور بچے نے جنم لیا ہے اور
اس بچے کا نام “پاکستان“ رکھا گیا ہے-
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ فیلڈ ہسپتال میں پیدا ہونے والا دوسرا بچہ ہے جس
کا نام 'پاکستان' رکھا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل اسی فیلڈ ہسپتال میں پیدا
ہونے والے بچے کا نام “ لاہور “ رکھا گیا تھا۔
|
|
نیپال کے آرمی چیف Gaurav SJB Rana کا ہسپتال کے دورے کے موقع پر کہنا تھا
کہ “ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی اس امدد کو نیپالی قوم ہمیشہ یاد
رکھے گی- پاکستان نے ہماری نہ صرف طبی امداد کی بلکہ متاثرین کو بنیادی
اشیا بھی فراہم کیں“-
یاد رہے کہ نیپال میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد
کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد زخمی
ہیں۔
|