قرآن انسانیت سیکھاتا ہے

“قرآن تو انسانیت سیکھاتا ہے قرآن نفرت اور شرارت کی ترغیب نہیں دیتا“ اور قرآن پاک انسان کو صرف اسی صورت انسانیت سیکھاتا ہے جب انسان خود قرآن کریم سے انسانیت سیکھنا چاہتا ہے اور چاہتا ہے کہ قرآن پاک کی رحمتوں اور برکتوں کے نتیجے میں انسان کا دل پاک ہو جائے انسان کے دل سے ہر قسم کی برائی، کدورت، کینہ، نفرت، شر انگیزی یا شرارت ختم ہو جائے محض کلام پاک کی تلاوت ہی خیر اور برکت نہیں بلکہ اصل خیر اور برکت اس بات میں ہے کہ انسان تلاوت کلام پاک کے معنی و مفہوم کو سمجھے قرآن پاک کے ایک ایک لفظ پر غور و فکر کرے اور اس کے بعد قرآنی تعلیمات پر قرآن میں بیان کئے گئے رب تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرے اللہ کے پیارے اور آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی پیروی کرے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کی حیات مبارکہ قرآن پاک کی عملی تفسیر ہے تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ دنیا سے نفرت اور شرارت کا خاتمہ نہ ہو سکے اور دنیا میں انسانیت پروان نہ چڑھ سکے یاد رکھیں کہ قرآن کی تعلیم کسی خاص قوم یا خطے کے انسانوں کے لئے نہیں بلکہ قیامت تک کے لئے تمام انسانوں کے لئے ہے اور جو کوئی انسان بھی قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرے گا وہی کلام پاک کی روشنی سے ہدایت و فیض حاصل کرے گا وہی دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی کامیابی، سعادت اور خوش بختی کا حقدار ہوگا

صرف خدا کی وحدانیت کو زبان سے تسلیم کرنا ایک اللہ ایک نبی اور ایک قرآن کو ماننا ہی کافی نہیں بلکہ رب کے احکامات کی تعمیل، تعلیمات قرآنی کی عملی تکمیل اور اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی ہی دنیا و آخرت میں نجات اور کامیابی کی مستند ضمانت ہے اللہ تعالیٰ تمام انسانوں کو قرآنی تعلیمات سے انسانیت سیکھنے کی توفیق عنایت فرمائے تاکہ دنیا سے نفرت اور شر انگیزی کی شرارت کا خاتمہ ممکن ہو سکے (آمین)
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 456699 views Pakistani Muslim
.. View More