ایسے مقامات جہاں کوئی نہیں جانا چاہے گا

خوبصورت اور حسین مقامات کی سیر کو تو ہر کوئی جانا چاہتا ہے لیکن دنیا میں چند ایسے مقامات بھی موجود ہیں جن سے وابستہ پراسرار کہانیاں سنتے ہی انسان کچھ لمحات کے لیے خوفزدہ ضرور ہوجاتا ہے یا پھر اگر چلا بھی جائے تو ان مقامات کی ویرانی یا وحشت اسے زیادہ دیر وہاں ٹھہرنے نہیں دیتی- آج کے آرٹیکل میں ہم دنیا کے چند ایسے ہی مقامات پیش کر رہے ہیں-
 

Whale Bone Alley – Siberia
الاسکا کے ساحل سے 82 میل کی دوری پر وہیل مچھلی کی جبڑوں٬ پسلیوں اور ریڑھ کی ہڈیاں پڑی دیکھی جاسکتی ہیں- ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ہڈیوں کی تاریخ 15ویں صدی سے بھی پہلے کی ہے اور ممکنہ حد تک یہ مقام عبادت کے لیے استعمال کیا جاتا تھا-

image


The Nazca Lines – Peru
پتھروں پر بنی ایسی کئی جانوروں کی تصویریں اور geometric اشکال تاحال پراسرار ہیں- یہ لائنز صرف بلندی پر سے ہی دیکھی جاسکتی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام پراسرار تصاویر سنگل لائن اور بغیر قلم اٹھائے بنائی گئی ہیں-

image


Red Beach – Panjin, China
یہ سمندر ایک ایسی سمندری گھاس سے ڈھکا ہوا ہے جسے sueda کہا جاتا ہے اور موسمِ خزاں میں اس کا رنگ لال ہوجاتا ہے- عوام کے لیے اس سمندر کا صرف ایک مختصر حصہ کھلا ہوا ہے-

image


The Bermuda Triangle – Atlantic Ocean
برمودا ٹرائینگل ایک ایسا بدنام ترین مقام ہے جو بحر اوقیانوس کے 500,000 اسکوائر میل کے رقبے میں شامل ہے- یہ مقام اپنے پراسرار واقعات کی وجہ سے مقبول ہے جس میں ہوائی اور بحری جہازوں کا اپنے تمام عملے سمیت غائب ہوجانا شامل ہے- اور آج تک ان ناقابلِ یقین وجوہات کا سراغ بھی نہیں لگایا جاسکا-

image


Varosha – Cyprus
Varosha قبرص کے ساحل پر واقع ایک ایسا ریزورٹ سٹی ہے جو مکمل طور پر ویران ہے- یہ شہر ترکی پر حملے کے فوری بعد خالی کردیا گیا تھا- ایک مخصوص فاصلے سے دیکھنے پر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے یہ علاقہ گنجان ہو تاہم قریب جانے پر انکشاف ہوتا ہے کہ یہ مکمل طور پر ویران اور خاموش ہے-

image


Goblin Valley State Park – Utah, USA
یہ عجیب و غریب سرزمین نرم ریتیلے پتھروں سے آراستہ ہے اور دو میل طویل ہے- یہ انوکھا نظارہ یہاں سے پیدل گزرنے والے افراد میں انتہائی مقبول ہے-

image


The Catacombs – Paris, France
یہ قدیم سرنگوں کا ایک جال ہے شہر کے زیرِ زمین پھیلا ہوا ہے اور یہ تقریباً چھ ملین پیرس کے باشندوں کی آخری آرام گاہ بھی ہے- یہ زیادہ تر گمنام ہیں اور شہر کے گنجائش سے زیادہ بھر جانے والے قبرستاںوں سے یہاں لائے گئے ہیں- سیاح ان زیرِ زمین قبرستانوں نے سے گزر سکتے ہیں-

image

Hoia Baciu Forest – Romania
رومانیہ کے ان جنگلات کی کہانی بھی پراسرار برمودا ٹرائینگل سے ملتی جلتی ہے- متعدد افراد ان جنگلات میں کھو چکے ہیں اور ان کا آج تک کوئی سراغ نہیں ملا جبکہ متعدد افراد کی جانب سے تو یہاں اڑن طشتریاں دکھائی دینے کا دعویٰ بھی سامنے آچکا ہے-

image

Kryziu Kalnas – Lithuania
سوویت یونین اس علاقے کو دو مرتبہ منہدم کر چکی ہے لیکن مقامی افراد ہر بار اسے تعمیر کرلیتے ہیں اور پہلے سے بھی زیادہ بڑے پیمانے پر تعمیر کی جاتی ہے- اس پہاڑی پر 10 ہزار سے زائد صلیب موجود ہیں جہاں کئی مقامی افراد اپنے ان پیاروں کا ماتم کرنے آتے ہیں جنہوں نے جنگ کے دوران اپنی زندگیاں کھو دیں تھی-

image

The Hand in the Desert – Chile
یہ کمال چلی کے مجسمہ ساز Mario Irarrázaba کا ہے اور انہیں انسانی مصائب کو اپنے مجسموں میں اجاگر کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے- ان کے متعدد مجسموں کو دیکھ کر انسان کی تنہائی کا احساس ہوتا ہے-

image

Plain of Jars – Laos
یہ عجیب و غریب اور پتھروں سے بنے برتن Xieng Khouang نامی پورے صوبے میں پھیلے ہوئے ہیں- ان دیوقامت برتنوں کے حوالے سے ایک نظریہ تو یہ پیش کیا جاتا ہے کہ قدیم دور میں ان برتنوں کے مردوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا جبکہ مقامی افراد کا کہنا یہ ہے کہ ان برتنوں کا استعمال شراب کے مرکب کے لیے کیا جاتا تھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Find yourself wishing for a vacation that takes you off the beaten path? If tour guides and all-inclusive resorts aren’t your thing, you’ll be delighted to know that the world is full of oddities and rarities that are waiting to be discovered.