حیرت انگیز نخلستان جو اپنی مثال آپ ہیں

نخلستان قدرت کا ایک حسین ترین شہکار ہوتا ہے اور یہ ایک تازہ پانی سے بھرپور مقام ہوتا ہے- لیکن یہ ایک صحرا کی مانند ہوتا ہے٬ یہ بات سننے اور پڑھنے میں جھوٹ محسوس ہوتی ہے لیکن حقیقت یہی ہے اور اس سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا- دنیا میں انگنت خوبصورت نخلستان موجود ہیں اور ہم آج انہی میں سے چند خوبصورت نخلستان کے بارے میں بات کریں گے- اگر آپ نت نئے ایڈونچرز کے شوقین ہیں تو ان مقامات کا سفر ضرور کیجیے- ہمیں یقین ہے کہ آپ کو یہ مقامات ضرور پسند آئیں گے- آئیے اب خدا کے ان معجزوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں-
 

Ubari Oasis - Libya
Ubari جنوب مغرب لیبیا کا ایک نخلستانی شہر ہے٬ جو کہ وادی ترگا میں واقع ہے- اس کے ارد گرد متعدد جھیلیں موجود ہیں- یہ نخلستان Kel Ajjer Tuareg کے گھاٹ کے بعد دوسرا مرکز ہے- اس نخلستان کے ہمسایہ دیہات میں Germa اور Garran شامل ہیں- یہاں کا پانی بحیرہ مردار کی طرح نمکین ہے اور یہاں تیراکی بھی نہیں کی جاسکتی کیونکہ یہ پانی گندا بھی بہت ہے-

image


Huacachina - Peru
اس نخلستان میں سورج کی روشنی ایک منفرد انداز میں پڑتی ہے٬ جس کے باعث اس کی چمک دمک دوسروں سے جدا دیکھائی دیتی ہے- یہاں پر کھجوروں کے سرسبز پیڑ٬ کیفے٬ صاف ستھرے لان اور سوئمنگ پول بھی موجود ہیں- Huacachina نامی اس صحرا کو oasis of Americas کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- یہ واحد نخلستان ہے جو کہ سینکڑوں میل پر پھیلے صحرا کے درمیان موجود ہے- یہاں آنے والے مقامی خاندانوں کا تعلق قریب میں موجود شہر Ica سے ہوتا ہے- لیکن وقت کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے لیے ایک مزید پرکشش مقام حیثیت اختیار کرتا جارہا ہے-

image


Chebika Oasis - Tunisia
Chebika نخلستان تیونس کے شمالی پہاڑوں میں موجود غیر معروف نخلستانوں میں سے ایک ہے - بہت کم لوگ اس نخلستان کے بارے میں جانتے ہیں- یہ ایک نہایت متاثر کن مقام ہے اور یہاں آنے والے افراد کا واسطہ ڈرامائی تجربات سے پڑتا ہے- سال بھر میں زیادہ تر وقت سورج کی شعاعیں اس نخلستان میں پڑتی رہتی ہیں- اسی وجہ سے اس نخلستان کو قصر الشمس یا پھر سورج کا قلعہ بھی کہا جاتا ہے-

image


Timia Oasis - Niger
یہ نخلستان شمالی نائجر کے ائیر پہاڑوں پر واقع ہے اور یہی وجہ اس کے خوبصورت ہونے کی بھی ہے- اس نخلستان پر کجھوروں کے درخت٬ اناج٬ سبزیاں اور جڑی بوٹیاں ایک بڑی تعداد میں موجود ہیں- تمام نائجیریا میں اسی خطے سے مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں- یہاں سنگتروں اور اناروں کے درخت کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے٬ اور آپ انہیں اسی لمحے توڑ کر کھا بھی سکتے ہیں-

image


Crescent Lake - China
یہ قدیم نخلستان سلک روٹ تاجروں کو آسانی فراہم کرنے کے حوالے سے ایک خاص مقام حاصل ہے اور یہ تاجر اس مقام پر کچھ وقت کے لیے آرام کرتے ہیں- یہ مقام چین کے جنوبی شہر Dunhuang کے گوبی صحرا میں واقع ہے- یہاں آنے والے صحرا اونٹوں کی سواری سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں- آپ تصور کرسکتے ہیں کہ یہ نخلستان مکمل چاند کی رات میں کتنا پرکشش معلوم ہوتا ہوگا-

image


Pica - Chile
یہ پرکشش ٹاؤن شمالی چلی کے علاقے اٹاکاما صحرا میں واقع ہے جو کہ Pica نامی نخلستان کے اردگرد پھیلا ہوا ہے- بحراوقیانوس کی دھند اس صحرا میں پائی جانے والی ہریالی کا سبب ہے اور یہاں موجود پیڑ پودوں کی افزائش کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے- اس نخلستان میں راج ہنس کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں- تاہم یہاں کا درجہ حرارت کچھ زیادہ ہی بلند ہوتا ہے-

image


Zulganai Oasis - Mongolia
چین کے گوبی صحرا کا جادو صرف چین تک ہی محدود نہیں بلکہ اس کے پڑوسی ملک منگولیہ تک پھیلا ہوا ہے- یہ نخلستان جنوبی منگولیہ میں واقع ہے اور اس کا پھیلاؤ Zulganai دریا تک ہے- یہ دریا Altan کے پہاڑوں سے بہتا ہوا اس صحرا تک آتا ہے اور ریت میں اختتام پذیر ہوجاتا ہے- اس نخلستان میں ہجرت کرنے والے نایاب پرندوں کا خوبصورت نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے جس میں cane اور willow vegetation شامل ہیں-

image

Siwa Oasis - Egypt
مصر کے اس نخلستان کو قدیم اوریکل مندر اور بادشاہ سکندر اعظم کے دورے کی وجہ سے ایک خاصی مقبولیت حاصل ہے- اس کے علاوہ یہاں وہ تالاب بھی موجود ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں تاریخ کی مقبول ترین ملکہ قلوپطرہ جایا کرتی تھی- اس مقام کی ایک دلچسپ چیز یہاں کے مقامی افراد کا روایتی لباس اور بربر زبان ہے جسے وہ آپس میں رابطے کے لیے استعمال کرتے ہیں-

image

Ein Gedi - Israel
یہ نخلستان بحیرہ مردار کے مغربی کنارے سے ملحق سب سے بڑا نخلستان ہے- یہ علاقہ Solomon کے دور میں مشہور Judah قبیلے کو الاٹ کیا گیا تھا- یہاں آباد ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے- ہر سال پوری دنیا سے سیاح اس مقام کی سیر کو آتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Oases are isolated stretches of vegetation found in the desert generally surrounding a water body. They are blessings in disguise which provide habitat to all life forms. Oases can be termed as the jewel hidden away among the countless sands of the desert. They not only quench the thirst of humans crossing the arid dry deserts but also satisfies mankind’s eternal search for beauty.