ورزش جہاں ایک جانب متعدد طبی فوائد کے حصول کا باعث بنتی
ہے وہی دوسری طرف یہ حقیقت بھی سامنے آئی ہے کہ ورزش کو اپنے معمولات کا
حصہ بنانے سے مضر صحت کولیسٹرول کی سطح کے بڑھنے کے عمل کو 15 سال آگے لے
جایا جاسکتا ہے-
|
|
کولیسٹرول کے حوالے سے یہ نیا انکشاف امریکا کی ساؤتھ کیرو لائنا یونیسورٹی
کے آرنلڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے دوران سامنے
آیا ہے-
اس نئی تحقیق کے مطابق جب لوگ بڑھاپے کے نزدیک پہنچتے ہیں ان کے خون میں
پائی جانے والی چربی کی سطح میں اضافہ ہوجاتا ہے جو کہ امراض قلب اور فالج
کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے-
ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کی وجہ سے جسم تندرست و توانا رہتا ہے اور یوں
نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح بڑھنے کا عمل بھی انتہائی سست روی کا شکار
ہوجاتا ہے-
|
|
ماہرین کے مطابق ایسے افراد جو ورزش نہیں کرتے ہیں ان میں چالیس سال کی عمر
کے بعد ہی کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہونے لگتا ہے جبکہ دوسری صورت ورزش
کو اپنی زندگی کا معمول بنانے والے افراد 45 سال سے زائد کی عمر تک اس
اضافے سے محفوظ رہتے ہیں- |