سائنس دانوں ایک ٹیم نے دنیا کا سب سے چھوٹا ترین ڈرون
تیار کرلیا ہے اور یہ ڈرون اس حد تک چھوٹا ہے کہ آپ اسے باآسانی اپنی جیب
میں بھی رکھ سکتے ہیں۔ اس ننھے اور جدید ڈرون کا نام اسکائی نینو رکھا گیا
ہے-
اس ڈرون کی لمبائی صرف دو انچ جبکہ وزن 11.9 گرام ہے۔ اس کے علاوہ ڈرون کے
رات میں اڑنے کے لیے اس پر ایک ایل ای ڈی لائٹس بھی نصب کی گئی ہیں-
|
|
ڈرون میں 100mAh پاور کی بیٹری نصب ہے جسے چارج ہونے میں 30 منٹ کا وقت
درکار ہوتا ہے- اس کے بعد یہ ڈرون 7 سے 8 منٹ تک اڑ سکتا ہے-
مخلتف اقسام کے کرتب دکھانے والے اس ننھے ڈرون کو گھر کے اندر اور باہر
دونوں طرف کنٹرول کیا جاسکتا ہے-
|
|
اس ڈرون کو فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی رعایتی قیمت 34.99
ڈالر مقرر کی گئی ہے- |