منفرد طریقوں سے سیلفی لینے کے لیے اکثر نوجوان اپنے آپ
کو خطرات میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتے اور اسی جنون کی شکار ایک خاتون
سیلفی لینے کے شوق میں اپنے اوپر خود ہی گولی چلا بیٹھی-
روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک خاتون نے پستول کے ساتھ اپنی سیلفی لینے
کی کوشش میں غلطی سے پستول کا ٹریگر دبا بیٹھیں اور گولی ان کے سر کے پار
ہوگئی-
|
|
21 سالہ Veronika نے اپنے آفس کے گارڈ سے پستول مانگی کہ وہ اس کے ساتھ
سیلفی لینا چاہتی ہے جبکہ گارڈ نے بھی بغیر کسی پس و پیش 9 ایم ایم پستول
خاتون کے حوالے کردیا-
خاتون نے سیلفی کے لیے پستول کو اپنے سر پر تانا لیکن کیمرے کے بٹن کے
بجائے پستول کا ٹریگر دبا دیا- ٹریگر دبتے ہی ایک فائر کے ساتھ گولی خاتون
کے سر میں جا لگی اور خاتون شدید زخمی ہوگئیں-
Veronika کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے-
نوجوانوں میں خطرناک انداز میں سیلفی لینے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور آئے
روز سیلفی کی بدولت خوفناک حادثات رونما ہو رہے ہیں-
|