امریکہ کی ریاست میری لینڈ کی پولیس کو اطلاع دی گئی کہ
مقامی پارک میں ایک خاتون گزشتہ کئی گھنٹوں سے اپنے بظاہر بےجان بچے کو
جھولا دے رہی ہے اور جب پولیس پارک پہنچی تو معلوم ہوا کہ جھولے پر بیٹھا
بچہ مردہ ہے-
|
|
پولیس کے مطابق 24 سالہ خاتون جس کی ابھی تک شناخت نہیں کی جاسکی گزشتہ رات
سے اپنے 3 سالہ مردہ بچے کو جھولا دے رہی تھی اور صدمے میں ہونے کی وجہ سے
فی الحال خاتون سے تفتیش بھی نہیں کی جاسکتی-
میری لینڈ کے ولز میموریل پارک میں جھولا لیتے اس بچے کے انتقال کو کئی
گھنٹے گزر چکے تھے جبکہ پولیس کو صبح سویرے 7 بجے اطلاع فراہم کی گئی-
پولیس نے بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا-
دوسری جانب پولیس نے بچے کی ماں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل
کردیا ہے-
|