پیروں کی نشو و نما کے ساتھ بڑھنے والے جوتے

نئی قسم کے جوتوں سے والدین بار بار اپنے بچوں کے لیے جوتوں کی خریداری سے بچ جائیں گے٬ کیوں کہ یہ جوتے بچوں کی پیروں کی نشو و نما کے ساتھ بڑھتے ہیں- برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق انچ ورم شوز فل سائز کے جوتے تک وسعت اختیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- البتہ کرنا صرف اتنا ہوگا کہ جوتے کے ایک طرف لگے بٹن کو دبا کر جوتے کے سائز کو اپنی ضرورت کے مطابق لمبائی دینی ہوگی-
 


مذکورہ جوتے برطانیہ میں 48 پاؤنڈز کی قیمت پر فروخت کے لیے دستیاب ہیں- جوتے تیار کرنے والی اس کمپنی کے برانڈ منیجر کا کہنا ہے کہ یہ جوتے ان بچوں کے لیے بھی بہترین ہیں جن کے دونوں پیروں کا سائز مختلف ہوتا ہے- اگر آپ کا ارادہ گرمیوں کی چھٹیوں میں برطانیہ جانے کا ہو تو اپنے بچوں کے لیے یہ جوتے خرید لیں٬ لیکن اگر خریدنا نہ چاہیں تو دیکھ ضرور لیں-

YOU MAY ALSO LIKE: