مدرز ڈے کا سرپرائز اٹھارواں بچہ

امریکہ کی ریاست آرکانساز میں رہنے والے باب ڈوگر کے بچے اس مدرز ڈے پر اپنی والدہ کو بڑا تحفہ دینے کا سوچ رہے تھے کہ ان والدہ نے انہیں یہ بتا کر حیرت میں ڈال دیا کہ وہ بہت جلد اٹھارویں بچے کو جنم دینے والی ہیں-

مچلز ڈوگر کے اب تک سترہ بچے ہیں جن کی عمر بیس سال سے نو ماہ کے درمیان ہے جن میں دس لڑکے اور سات لڑکیاں ہیں- مچلز ڈوگر نے دو دفعہ جڑواں بچوں کو جنم دیا-
 

مچلز اور جم باب جو کہ اب رئیل اسٹیٹ کا کام کرتے ہیں ان کا ماننا ہے کہ بچے خدا کا ورثہ ہوتے ہیں٬ اور ہم اپنے بچوں سے بہت محبت کرتے ہیں جس کی وجہ سے خدا ہمیں اور بچوں سے نوازتا ہے-

اس جوڑے کی شادی 1984 میں ہوئی جب مچلز کی عمر سترہ اور باب کی عمر انیس سال تھی- ان کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کی خوراک میں تقریباً دو ہزار ڈالر لگتا ہے اور ہر بچہ پیانو اور وائلن بجا سکتا ہے٬ اور ہر بچہ اپنے سے چھوٹے کا خیال رکھتا ہے-

اس مدرز ڈے میں سب بچوں نے اپنی ماں کے لیے کافی میکر کا تحفہ لیا تھا مگر انہیں کیا معلوم تھا کہ ان کی ماں ان کو ایک زبردست تحفہ دینے والی ہیں جو کہ ان کا اٹھارواں بھائی یا بہن ہے-
 

YOU MAY ALSO LIKE: