اوبامہ کی بیٹی سے شادی کے لیے 50 گائیں کا تحفہ

کینیا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان وکیل نے امریکہ کے صدر باراک اوباما کی بڑی بیٹی مالیہ سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور وہ اس کے لیے امریکی صدر کو بطورِ تحفہ 50 گائیں٬ 70 بھیڑیں اور 30 بکرے پیش کریں گے-
 

image


فیلکس کپرونو نامی وکیل جن کی عمر ظاہر نہیں کی گئی٬ کا کہنا ہے کہ وہ باراک اوبامہ کی 16 سالہ بیٹی مالیہ سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور اس شادی کے پیچھے ان کا مقصد دولت کا حصول نہیں ہے بلکہ وہ مالیہ سے محبت کرتے ہیں“-

فلیکس کا کہنا ہے کہ “ میں اس حوالے سے ایک خط تحریر کر رہا ہوں اور مجھے امید ہے ایمبیسی میرا یہ خط ضرور امریکی صدر تک پہنچائے گی- اور مجھے امید ہے باراک اوبامہ کینیا کے دورے پر بیٹی کو بھی ساتھ ضرور لائیں گے“-

فلیکس کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ دورہِ کینیا کے موقع پر باراک اوبامہ سے رشتہ مانگنے کا سوچ رہے ہیں اور اس موقع پر ان کا پورا خاندان ان کے ساتھ ہے-
 

image

فلیکس شادی کے بعد ایک سادہ زندگی بسر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ مالیہ کو گائے کا دودھ دھونا اور گھر کے دیگر امور سکھائیں گے-
YOU MAY ALSO LIKE:

A Kenyan lawyer has offered US President Barack Obama 50 cows and other assorted livestock in exchange for his 16-year old daughter Malia's hand in marriage, a report said on Tuesday. Felix Kiprono said he was willing to pay 50 cows, 70 sheep and 30 goats in order to fulfill his dream of marrying the first daughter.