دنیا کی مختلف قیمتی ترین اشیاﺀ کے بارے میں جب بھی آپ
مطالعہ کرتے ہیں تو وہ عموماً سونے یا پھر ہیروں سے آراستہ ہوتی ہیں اور
یہی چیز ان کو قیمتی بناتی ہے- لیکن آج ہم دنیا کے سب سے قیمتی برانڈز کے
بارے میں بتائیں گے جن کا نام ہی ان کی مصنوعات کی کامیابی اور اعتماد کی
ضمانت ہوتا ہے٬ اور یہی چیز ان کو قیمتی بھی بناتی ہے- اس آرٹیکل میں آپ
جانیں گے سال 2015 کے دنیا کے قیمتی ترین برانڈز کونسے ہیں اور ساتھ ہی یہ
بھی سال 2014 میں ان کی پوزیشن کیا تھی؟ یہ فہرست Brandz کی جاری کردہ ہے
جس نے دنیا کے سو سرفہرست عالمی برانڈز کی درجہ بندی کی ہے- رپورٹ میں
بتایا گیا کہ 2014 میں ٹاپ سو برانڈز کی مالیت 14 فیصد اضافے کے ساتھ رواں
سال 3.3 کھرب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔
|
ایپل
ایپل جو کہ گزشتہ سال گوگل سے شکست کھا کر قیمتی ترین برانڈز کی فہرست میں
دوسری پوزیشن پر جا پہنچا تھا اس سال دوبارہ سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں
کا میاب ہوگیا ہے- اس وقت ایپل کے اثاثوں کی مالیت 246.9 ارب ڈالر ہے- |
|
گوگل
گزشتہ سال دنیا کے قیمتی ترین برانڈز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے
والی کمپنی گوگل اس سال ایپل سے شکست کھا کر دوسری پوزیشن پر جاپہنچی ہے-
اس وقت گوگل کے اثاثوں کی مالیت 173.6 ارب ڈالر ہے-
|
|
مائیکرو سوفٹ
دنیا کی امیر ترین شخصیت بل گیٹس کی کمپنی مائیکرو سوفٹ رواں سال قیمتی
ترین برانڈز کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ 2014
میں یہ چوتھے نمبر پر تھی- اب اس کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 115.5 ارب ڈالر
ہے-
|
|
آئی بی ایم ٹیکنالوجی
سال 2015 میں قیمتی ترین برانڈز کی فہرست میں چوتھی پوزیشن پر آئی بی ایم
ٹیکنالوجی ہے جبکہ گزشتہ سال یہ کمپنی تیسری پوزیشن پر تھی جہاں اب مائیکرو
سوفٹ براجمان ہے- اس وقت آئی بی ایم کے اثاثوں کی مالیت 93.9 ارب ڈالر ہے-
|
|
ویزا کریڈٹ کارڈز
اس سال ویزا کریڈٹ کارڈز کی رینکنگ میں مزید بہتری آئی اور وہ دو درجے اوپر
آنے کے بعد مذکورہ فہرست پانچویں نمبر پر ہے جبکہ گزشتہ سال یہ کمپنی
ساتویں پوزیشن پر تھی- اس وقت ویزا کریڈٹ کے اثاثوں کی مالیت 91.9 ارب ڈالر
ہے-
|
|
اے ٹی اینڈ ٹی ٹیلی کام
دنیا کے قیمتی ترین برانڈز کی فہرست میں اے ٹی اینڈ ٹی ٹیلی کام اس سال
چھٹی پوزیشن پر آئی ہے جبکہ سال 2014 کی فہرست میں یہ کمپنی آٹھویں پوزیشن
پر تھی جبکہ گزشتہ سال چھٹے نمبر پر تھی- اس کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 89.4
ارب ڈالر ہے-
|
|
ویرائزن
ویرائزن اس سال دنیا کے ٹاپ ٹین برانڈز میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب
ہوگئی ہے جبکہ پچھلے سال دس سرفہرست برانڈز میں اس کا ذکر موجود نہیں تھا-
سال 2015 کی اس فہرست میں ویرائزن کا ساتواں نمبر ہے- اس کمپنی کے اثاثوں
کی مالیت 86 ارب ڈالر ہے-
|
|
کوکا کولا
سافٹ ڈرنکس بنانے والی کمپنی کوکا کالا اس سال آٹھویں پوزیشن پر ہے اور اس
کی رینکنگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ سال 2014 میں یہ کمپنی چھٹی
پوزیشن پر تھی- اس کے اثاثے 83.8 ارب ڈالر ہیں-
|
|
میکڈونلڈ
اس سال میکڈونلڈ بھی چار درجہ کمی کے ساتھ سال 2015 کے قیمتی ترین برانڈز
کی فہرست میں نویں پوزیشن پر ہے جبکہ گزشتہ سال میکڈونلڈ کو پانچویں پوزیشن
حاصل تھی- اس وقت میکڈونلڈ کے اثاثوں کی مالیت 81.1 ارب ڈالر ہے-
|
|
مالبورو ٹوبیکو
دنیا کا دسواں قیمتی ترین برانڈ مالبورو ٹوبیکو ہے اور اس کے درجات میں بھی
تنزلی دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ گزشتہ سال یہ کمپنی نویں نمبر پر تھی- اب
اس کے اثاثوں کی مالیت 80.3 ارب ڈالر ہے- |
|