کوک کے 1360 فوارے

یہ اس طرح کا تجربہ ہے کہ بڑی عمر کے بچے اس میں شرکت سے خود کو باز نہیں رکھ سکتے- بیلجیم کے شہر لیون میں 1360 طلبا نے کوک کی بوتلوں سے فوارے بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے- کوک کی بوتلوں میں جب پودینے کے قطرے ٹپکائے گئے تو لیون شہر کا لیڈز پلین اسکوائر سوڈے کا سمندر بنتا دکھائی دیا اور کوک محلول نے بوتلوں سے نکل کر انتیس فٹ کی بلندی کو چھوا- مذکورہ واقعے کی فلم بھی بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے٬ جسے تقریباً دس ملین لوگ دیکھ چکے ہیں- اس سے قبل اس طرح کا ریکارڈ امریکا میں قائم کیا گیا تھا٬ جب 973 کولا کی بوتلیں ایک ساتھ کھولی گئی تھیں-

 بتایا جاتا ہے کہ پودینے اور کوک کو ایک ساتھ کھانے و پینے سے ری ایکشن بھی ہو سکتا ہے٬ جس سے انسان کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے٬ مگر لیون میں کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا-
 

YOU MAY ALSO LIKE: