حال ہی میں بھارت کی جانب سے پاکستانی جاسوس قرار دیے
جانے والے ایک کبوتر کی مقبولیت میں اس وقت مزید اضافہ ہوگیا جب اس پر ایک
دلچسپ تھری ڈی گیم بھی تیار کر کے متعارف کروا دی گئی-
|
|
اسلامیہ یونیورسٹی کے چار طلبہ کی تیار کردہ اس گیم کو “ اسپائی پیجن
برڈ شوٹنگ “ کا نام دیا گیا ہے- اور یہ کبوتر اس وقت بھارتی اور پاکستانی
ڈیجیٹل میڈیا میں بھرپور انداز سے چھایا ہوا ہے-
تھری ڈی گیم میں کبوتر کو سرحد پار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور گیمر کا
کام کبوتر کو نشانہ بنانا ہے- اس مشن میں گیمر کو خطرناک جنگی کبوتروں کا
سامنا کرنا پڑتا ہے جن کے سخت ترین وار گیمر کو برداشت کرنے ہوتے ہیں-
|
|
کبوتر بیٹ کر کے گیمر کی لائف لائن کو کم کرتے ہیں جبکہ گیمر اس بیٹ سے بچ
کر جاسوسی کے آلات سے آراستہ ان کبوتروں کا نشانہ بناتا ہے-
|
|
جاسوس کبوتر کے ساتھ ساتھ اس گیم کی مقبولیت میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا
ہے- |