جرمن آرمی میں پہلی مرتبہ مسلم امام

دنیا بھر میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے اور مغربی سازشوں کے باوجود مذہبِ اسلام کی مقبولیت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی بلکہ اس کے برعکس مزید اضافہ ہی دیکھنے میں آیا جس کی ایک مثال ہمیں جرمن فوج کے ایک حالیہ فیصلے میں بھی دیکھنے کو ملتی ہے-
 

image


جہاں ایک جانب جرمنی کی فوج میں مسلمانوں ایک بڑی تعداد موجود ہے وہیں دوسری طرف اب فوج میں مسلم اماموں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

جرمن دفاعی ادارے کے ترجمان کے مطابق “ اسلام جرمنی کا تیسرا بڑا مذہب ہے اور ہمارے خیال میں ہمارے مسلمان سپاہیوں کو ایک مذہبی رہنما کی ضرورت ہے“-

جرمن آرمی پہلے ہی اس بات کا بھی فیصلہ کرچکی ہے کہ وہ مغربی شہر Koblenz میں ایک مذہبی خدمات سرانجام دینے والا مرکز بھی قائم کرے گی-
 

image

جرمن آرمی میں اس وقت 1600 مسلمان فوجی بھی شامل ہیں جبکہ 1960 سے صرف چرچ ہی جرمن فوج کی مذہبی ہدایات دیتے آئے ہیں-

فرانس کے بعد مسلمانوں کی دوسری بڑی آبادی جرمنی میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہے اور ان کی تعداد تقریباً 4 ملین بنتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

The German army is to recruit its first Muslim imam for the growing number of Muslims in uniform, local media reported on Saturday. “Islam has become the third largest religion in Germany and we are trying to figure out whether it would be possible for our Muslim soldiers to have their own chaplain,” a Bundeswehr spokesman told the Bild newspaper.