مختلف مقامات کے چونکا دینے والے فضائی مناظر

کبھی کبھی کیمرے کی آنکھ وہ مناظر بھی دکھا دیتی ہے جو انسانی آنکھ سے دیکھنا ناممکن ہوتے ہیں- ہم بات کر رہے ہیں فضا سے لی جانے والی چند ایسی حیرت انگیز تصاویر کی جو دنیا کے مقبول اور معروف مقامات کی ہیں- ان تصاویر میں پارک٬ دریا اور کئی رہائشی مقامات شامل ہیں- مختلف مقامات کے یہ دلچسپ اور حیرت انگیز فضائی مناظر انسان کو تھوڑی دیر کے لیے اپنے اردگرد کے ماحول سے بیگانہ کردیتے ہیں-
 

image
یہ خوبصورت فضائی منظر نیدر لینڈ کے ایک قلعے کا ہے جسے Fort Bourtange کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
پہلی نظر میں ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کسی مصور نے کینوس پر رنگ بکھیر دیے ہوں جبکہ حقیقت میں یہ آئس لینڈ کے دریائے گلیشیل کا ایک دلچسپ منظر ہے-
 
image
یہ منظر مسلمانوں کے لیے تو یقیناً سب سے اہم ہے کیونکہ دورانِ حج مکہ شہر کے اطراف میں نصب کیے حاجیوں کے کیمپ کا منظر ہے- 20 لاکھ سے زائد افراد فریضہِ حج ادا کرتے ہیں-
 
image
یہ پرکشش منظر تنزانیہ کی ایک جھیل کا ہے جسے نیٹرون کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
یہ حیرت انگیز فضائی منظر بارسلونا کے ایک ضلع کا ہے جس کا دلچسپ ڈیزائن کسی کو بھی اپنی جانب متوجہ کرسکتا ہے-
 
image
یہ دریا فضا سے صرف دیکھنے میں ہی کسی بل کھاتے سانپ کی مانند دکھائی نہیں دیتا بلکہ اس کا نام بھی دریائے Blue Dragon ہے یعنی نیلا ڈریگن- یہ دریا پرتگال میں واقع ہے-
 
image
یہ چین کے علاقے Yunna میں واقع چاول کے کھیت کا ایک فضائی منظر ہے-
 
image
ایمسٹرڈیم اور اس کے نہری نظام کا ایک حیرت انگیز فضائی منظر-
 
image
یہ دلچسپ ڈیزائن ایریزونا کے علاقے Scotsdale کا ہے-
 

image

مالدیپ کے دارالحکومت مالے کا ایک انتہائی خوبصورت فضائی منظر-
 

image

یہ نیویارک شہر کا سینٹرل پارک ہے جو بلندی سے دیگر عمارات کے مقابلے میں نمایاں دکھائی دیتا ہے-
 

image

جنوبی افریقہ میں واقع وکٹوریہ آبشار کی فضا سے لی گئی ایک خوبصورت تصویر-
 

image

یہ حسین منظر ٹیولپ پھول کے باغات کا ہے جو نیدر لینڈ میں واقع ہیں-
 

image

دل کی دھڑکنیں بے ترتیب کردینے والا یہ حیرت انگیز منظر کینیڈا کے شہر وینکوور کا ہے-
 

image

یہ فضائی تصویر ساؤ پولو کی ہے جس میں تاحدِ نگاہ بلند و بالا عمارات دکھائی دیتی ہیں-
 

image
ایک ترتیب سے تعمیر یہ گھر کیلیفورنیا کے علاقے سان فرانسسکو میں واقع ہیں-
 
image
سوئٹرز لینڈ کا ایک انتہائی پرکشش شہر جسے Bern کہا جاتا ہے-
 
image
یہ چونکا دینے والا منظر میکسکو شہر کا ہے-
 
image
2013 میں ہونے والے Glastonbury فیسٹیول کی ایک تصویر-
 
image
نیویارک کے کوئینز اور مین ہٹن کا فضائی منظر-
 

VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

From the mind blowing 2-million strong tent city of Mecca to the staggering tulip fields of the Netherlands, we take a look at the most astounding aerial photography ever: