صرف 800 روپے میں اپنا اے سی تیار کریں

اگر آپ اس شدید گرمی کو برداشت نہیں کرنا چاہتے تاہم مہنگے ائیرکنڈیشنر خریدنے کی سکت بھی نہیں رکھتے تو اپنا گھریلو ساختہ اے سی تیار کرنا اب آپ کے بائیں ہاتھ کا کمال ثابت ہونے والی ہے۔

کم از کم ایک شخص نے تو ایسا کر دکھایا ہے اور وہ بھی صرف 8 ڈالرز (تقریباً 800 پاکستانی روپے) کے اندر اور اب وہ چاہتا ہے کہ ہر فرد اس سے مستفید ہو۔
 

image


ڈان نیوز کے مطابق اس شخص نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں اپنے گھریلو ساختہ اے سی کی تیاری کا مکمل طریقہ کار بیان کردیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اب مہنگے ائیرکنڈیشنرز پر ہزاروں روپے ضائع کرنے کی بجائے صرف 8 ڈالر اور اپنے قیمتی 10 منٹ صرف کر کے آپ اس ٹھنڈی مشین کو تیار کرسکتے ہیں۔

اس کے بقول گھریلو اے سی کے لیے ہلکا پولیسٹرین کا کولر، 2 ڈرائیر وینٹس، ایک چھوٹا پنکھا، برف سے بھری بوتلیں اور آئس کیوبز کے لیے پلاسٹک بیگز، تیز نوک والا مارکر یا قلم خاکہ بنانے کے لیے، کاٹنے کے لیے کچن میں استعمال ہونے والی چھری جبکہ صفائی کے لیے ویکیوم۔
 

image

اس کے بعد سب سے پہلے ڈرائیر وینٹس کو کولر کے ڈھکن کے اوپر رکھ دیں اور ان کے ارگرد قلم سے نشان ڈال دیں جس کے بعد وہ نشان زدہ جگہ کاٹ دیں۔

پھر ان سوراخوں پر وینٹس کو لگا دیں جبکہ ان دونوں کے درمیان والی جگہ پر پنکھا فکس کریں تاہم وہاں بھی پہلے قلم سے نشان لگاکر اس جگہ پر سوراخ ضرور کرلیں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ پنکھے سے نکلنے والی ہوا براہ راست کولر کے اندر جائے۔
 

image

کٹائی کے بعد ویکیوم سے وہ جگہ اچھی طرح صاف کرلیں ورنہ بعد میں یہ کچرا پنکھے میں پھنس کر تباہی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

اب کولر کے اندر فریز ہوئی کچھ بوتلیں رکھ دیں اور کچھ آئس پیکس بھی ان کے ساتھ ہو تو بہتر ہے، اس کے بعد کولر کا ڈھکن بند کردیں۔
 

image

اس کے بعد پنکھے اور وینٹس کو ان کے سوراخوں میں رکھ کر پنکھا چلا دیں اور اس سے نکلنے والی ہوا جب برف سے ٹکرا کر وینٹس کے ذریعے باہر نکلے گی تو اے سی جیسا اثر کمرے پر ہونے لگے گا۔

تو آزما کر دیکھیں ہوسکتا ہے کہ آپ مہنگے اے سی کو خیرباد کہہ دیں۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

If you can't take the heat - build your own air conditioner! One man found a way to cool off without spending big bucks, constructing his own makeshift AC from cheap, simple supplies.