بے شک ہر انسان کو موت کا مزہ
چکھنا ہے کوئی جلدی یا کوئی دیر میں موت تو ہر حال میں آنی ہے لیکن سوال یہ
ہے کہ میں اگر کراچی سے اسلام آباد سفر پر جاتا ہوں تو کتنے انتظامات کرتا
ہوں ٹکٹ ہو،پیسے ہوں سفر میں مشکل نہ ہو ہر لحاظ سے خیال رکھا جاتا ہے جب
انسان اس مختصر سفر کی تیاری کرتا ہے تو اﷲ کی طرف جانے کا سفر تو ایک ایسا
سفر ہے جس کی تیاری زیادہ بہتر انداز میں ہونا چاہئے لیکن افسوس ہم گناہ
اور ظلم کرنے میں مصروف ہیں اس چیز سے بے خبر کہ ہمیں اﷲ کو جواب دینا ہے
کیا سمجھتا ہے یہ انسان کہ کیا اﷲ کی لاٹھی سے بچ جائے گا نہیں ایسا نہیں
ہے اﷲ کی لاٹھی بے آواز ہے ،ہمیں چاہئے کہ دنیا میں ایسا کام کریں جو ہمارے
جانے کے بعد بھی لوگوں کے کام آئے مثال کے طور پر آج میں یہ آرٹیکل لکھ رہا
ہوں کل میں اس دنیا میں نہیں رہتا میرے مرنے کے بعد جب جب لوگ میرے لکھے
ہوئے آرٹیکل پڑھیں گے مجھ کو ثواب ملتا رہے گا اس کو کہتے ہیں صدقہ
جاریہ۔خدا کے گھر میں ایک اینٹ لگا دیں زندگی بھر کا ثواب ملتا رہے گا،مسجد
کے باہر پانی کی ٹنکی لگوا دیں،نماز کے لئے صفیں بچھوا دیں ،مسجد کی کسی
ضرورت کو پورا کر دیں ثواب ملتا رہے گا،کئی ایسی جگہوں پر بھی میرا جانا
ہوا ہے جہاں نہ چھت ہے اور نہ ہموار زمین اور لوگ وہاں کھلے آسمان کے نیچے
عبادت کرنے میں مصروف ہے آخر کب تک یہ انسان بے خبر بیٹھا رہے گا،کب تک
اپنے پیٹ کی فکر کرے گا دوسرے معاملات پر نگاہ نہیں کرے گا،اے مسلمان بیدار
ہو ابھی وقت ہے کل نہیں ہو گا تمہارا دشمن طاغوت دن بدن ترقی کر رہا ہے اور
ہر وقت ایک ہی سوچ کو لے کر جیتا ہے کہ مسلمانوں کو کیسے ختم کیا جائے،ہمیں
اپنے آپ کو طاقتور بنانا ہے اور انسان طاقتور بن ہی نہیں سکتا جب تک اﷲ کی
طاقت شامل حال نہ ہو گی ۔اس دنیا میں کوئی ہمیشہ نہیں رہتا جانا سب کو ہے
تو پھر بے فکری کیوں ،نماز،روزہ،اور دیگر نیک اور واجب اعمال سے دوری کیوں
،یاد کریں اُس وقت کو جب مال دنیا اور عیش و آرام چھوڑ کر انسان اندھیری
قبر میں چلا جاتا ہے وہاں کوئی نہیں ہو گا سوائے انسان کے اعمال کے اگر
اعمال اچھے ہوئے تو قبر روشن ورنہ صرفٖ اندھیرا ہی اندھیرا۔آیت قرآن کہتی
ہے کہ اُس وقت انسان اﷲ سے التجاء کرے گا یا اﷲ ایک بار دنیا میں واپس بھیج
اب وہ کام نہیں کروں گا جو پہلے دنیا میں کئیلیکن اﷲ کی آواز آئے گی اب
موقع چلا گیا جب موقع تھا تو تم نے فائدہ نہیں اُٹھایا اب صرف جہنم کی آگ
ہے اور کچھ نہیں ،میں اکثر دیکھتا ہوں سڑکوں پر لوگ،گالیاں دیتے ہیں،نہ
محرم کی عزت نہیں کرتے،جسم فروشی کا بازار بھی گرم ہے،ہر انسان کو پیسے سے
مطلب ہے حلال ہے یا حرام اس کی فکر کسی کو نہیں ہر انسان مست زندگی گذار
رہا ہے اس چیز سے بے خبر کہ ہر ایک منٹ کے بعد انسان کو موت یاد کرنی چاہئے
کہ زندگی کا ایک منٹ اور ختم ہو گیا ،خلاصہ کلام یہ کہ دنیا میں نیک کام
انجام دو ،صدقہ جاریہ دو تا کہ مرنے کے بعد کام آئے صدقہ جاریہ کو اور بہتر
انداز میں سمجھنے کے لئے آپ ای میل بھی کر سکتے ہیں :[email protected]
،یار رکھیے آپ کا ایک اچھا عمل معاشرے کے کئی افراد کی زندگی کو بنا سکتا
ہے بعد میں افسوس سے بہتر ہے کہ دنیا میں ہی نیک کام کو انجام دو۔پتا نہیں
بعد میں موقع ملے یا نہیں ۔ |