رمضان کیسے گزاریں؟

رمضان کی آمد قریب قریب ہے ،کیا ہم اس ماہ کی برکت سمیٹنے کے لئے تیار ہیں؟ ہم رمضان میں ناداستہ طور پر کچھ ایسی غلطیاں کر جاتے ھیں جسکی وجہ سے ھم اسکی برکتوں کے حصول سے محروم ہوجاتے ہیں، ذیل میں کچھ غلطیوں کی نشاندھی کی جارہی ہے امید ھے آپ اس سے بچنے کی کوشش کریں گے:
۱) عام طور پر دیکھا گیا ھے کہ ھم سحر و افطاری کے وقت ٹی وی کھول دیتے ہیں اور ٹی وی کی اذان کے وقت روزہ رکھتے اور افطار کرتے ھیں،جبکہ یہ بہت ہی بری اور قبیح حرکت ہے، سحر و افطار کا وقت جو خاص نزول رحمت کا وقت ہے، دعاوں کی قبولیت کا وقت ہے،توبہ و استغفار کا وقت ہے اس وقت ٹی وی کھولنا سخت محرومی کی بات ہے،کیا میوزک اور عورتوں کے ناچ گانے کے دوران ،غیر محرم عورتوں کو دیکھتے ھوئے کیا ھماری دعائیں قبول ھونگی؟ کیا رحمت خداوندی ہماری طرف متوجہ ھوگی؟ ہر شخص غور کرسکتا ھے۔

۲) بعض لوگ اذان فجر شروع ہونے کے بعد ،اسکے اختتام تک کھانے پینے میں مصروف رہتے ہیں،سحری کے ختم ہونے کا تعلق اذان فجر سے نھیں بلکہ طلوع فجر سے ھے ،اور اذان طلوع فجر کے بعد دی جاتی ھے ،تو اگر کوئی اذان کے دوران کھاتا پیتا رھے تو اسکا روزہ نھیں ھوگا،

۳)بعض لوگ جھالت کی بناء پر ایسے جملے کہتے ہیں یا ایسے مسیج بھیجتے ھیں ،جس میں رمضان یا روزے ،تراویح کا مذاق اڑایا گیا ھوتا ہے ،تو یاد رکھیں دینی شعائر کا مذاق اڑانا نہایت ہی سنگین غلطی ھے ،بعض دفعہ یہ حرکت انسان کو اسلام سے بھی خارج کر دیتی ھے-

۳)بعض لوگ روزہ رکھ کر گویا کسی پر احسان کردیتے ھیں، روزے میں کبھی کسی سے لڑائی ،کبھی کسی پر غصہ ،تو یاد رکھیں رمضان صبر کا درس دیتا ھے ،تو صبر سے کام لیں ،رمضان میں کسی مسلمان کی بے اکرامی ،کسی روزے دار کی دل آزاری سخت محرومی کی بات ھے-

۴)آخری بات یہ کہ رمضان میں جتنا نیکیوں کا اھتمام کیا جاتا ھے، اس سے ذیادہ گناھوں سے بجنے کا اھتمام ھو ،ورنہ آپ کی محنت کا کوئی ثمرہ ظاھر نہ ھوگا،پورے دن بھوک پیاس برداشت کی ،لیکن کسی مسلمان کی غیبت کرلی ،کسی کی چغلی کرلی ،یا حرام مال سے روزہ افطار کیا ،تو یہ ساری چیزیں آپ کے عمل کو برباد کردیں گی ،اس لئے احتیاط کیچئے، اللہ ھم سب کو رمضان کا حقیقی احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے-
مولوی سید وجاہت وجھی
About the Author: مولوی سید وجاہت وجھی Read More Articles by مولوی سید وجاہت وجھی: 8 Articles with 8119 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.