٭ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے
روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
خير يوم طلعت عليه الشمس يوم الجمعة فيه خلق ادم وفيه ادخل الجنة وفيه اخرج
منها ولا تقوم الساعة الافي يوم الجمعة.
’’سب سے بہتر دن جس پر سورج چمکا جمعہ کا دن ہے۔ اسی میں آدم علیہ السلام
کی پیدائش ہوئی (ان کا یوم میلاد ہے) اسی میں وہ جنت میں داخل ہوئے اور اس
میں وہاں سے نکالے گئے اور قیامت جمعہ کے دن ہی قائم ہوگی‘‘۔ (صحیح مسلم)
٭ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے فرمایا۔ ’’جمعہ کے دن ایک لمحہ ایسا ہے کہ جو مسلمان اس لمحہ اللہ
پاک سے جو اچھی چیز مانگے اللہ پاک اسے وہی دیدتا ہے‘‘۔ (متفق علیہ)
مسلم کی روایت میں الفاظ میں اتنا اضافہ ہے کہ ’’وہ لمحہ بہت مختصر ہوتا
ہے‘‘ اور متفق علیہ روایت میں الفاظ کا اضافہ بھی دوسری روایت میں ہے کہ
جمعہ کے دن ایک لمحہ ایسا ہے کہ اس لمحہ کوئی مسلمان کھڑا نماز ادا کرے اور
اللہ پاک سے کوئی بھلائی مانگے، اللہ پاک اسے عطا فرماتا ہے‘‘۔
٭ ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔ قبولیت کی وہ گھڑی امام کے منبر پر
بیٹھنے اور نماز ختم ہونے کے درمیان والا وقت ہے‘‘۔ (مسلم)
جاری ہے |