زمین ہماری کہکشاں کا سب سے منفرد سیارہ ہے اور زمین کے
منفرد ہونے کی ایک بڑی وجہ اس سے وابستہ چند دلچسپ حقائق ہیں- سائنسدان
گزشتہ کئی صدیوں سے زمین پر تحقیق کرتے چلے آرہے ہیں جس کے نتیجے میں آئے
روز کوئی نہ کوئی نیا انکشاف سامنے آتا ہے- آج ہم آپ کو زمین سے متعلق چند
ایسے حقائق میں بتائیں گے جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں- اور ہمیں امید ہے کہ
آج کا آرٹیکل بھی ضرور آپ کی معلومات میں اضافے کا باعث بنے گا-
|
|
زمین پر موجود سب سے خشک ترین مقام انٹارٹیکا کی ڈرائی ویلی ہے جہاں پر
گزشتہ 2 ملین سالوں سے بارش نہیں ہوئی-
|
|
99 فیصد سونا زمین کے مرکز میں پایا جاتا ہے-
|
|
زمین نظامِ شمسی کا وہ واحد سیارہ ہے جو tectonics پلیٹس کے ساتھ ہے- ان
پلیٹس کے نہ ہونے کی صورت میں زمین انتہائی گرم ہوتی جیسے کہ وینس ہے-
|
|
زمین پر پائے جانے والے 90 فیصد آتش فشاں زیرِ آب ہیں-
|
|
زمین پر پایا جانے والا 97 فیصد پانی نمکین ہے-
|
|
باقی بچ جانے والے 3 فیصد پانی کا حصہ 70 فیصد حصہ برفانی چوٹیوں سے ڈھکا
ہوا ہے-
|
|
اس کے بعد بچ جانے والا زیادہ تر پانی زمین سے اس حد تک نیچے ہے کہ وہاں تک
رسائی ناممکن ہے-
|
|
اگر زمین کے مدار سے باہر نکل کر دیکھا جائے تو سب سے زیادہ چمکنے والا
سیارہ زمین ہی ہے کیونکہ سورج کی روشنی زمین پر پائے جانے والے پانی پر
پڑتی ہے-
|
|
تکنیکی اعتبار سے ایک دن میں 24 گھنٹے نہیں ہوتے- زمین کو اپنا چکر پورا
کرنے میں 23 گھنٹے 56 منٹ اور 4 سیکنڈ کا وقت لگتا ہے-
|
|
زمین کی دور سے کھینچی جانے والی تصویر کا فاصلہ 3.7
بلین میل تھا- اور اس تصویر کو The Pale Blue Dot کہا جاتا ہے-
|
|
اوزون کا سوراخ سکڑ رہا ہے اور 2012 میں گزشتہ دہائی کے
مقابلے میں یہ سوراخ مزید چھوٹا ہوگیا تھا-
|
|
دنیا کا 90 فیصد کچرا سمندر میں پایا جاتا ہے اور وہ
پلاسٹک پر مشتمل ہوتا ہے-
|
|
زمین پر موجود 95 فیصد سمندری علاقہ تاحال غیر دریافت
شدہ ہے- |