دہشت گرد کیسے بنتا ہے ؟
(Tahir Afaqi, Faisalabad)
کسی محلے میں غفورا نامی غریب
مزدور رہتا تھا۔ اگر چہ روپیہ پیسہ اس کے پاس نہ تھا مگر اس نے اپنے بچوں
کی بہت اچھی تربیت کی تھی۔ اس کے دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی ۔ پنڈکے چوہدری
کے گھرچوری ہو گئی جب کوئی نہ ملا تو بچارے غریب کی کمبختی آئی اور پنڈکی
پولیس غفورے کے بیٹے جیدے کو اٹھا کر لے گئی۔بچارے نے بڑی منت سماجت کی مگر
بچارے غریب کی کہی شنوائی نہ ہوئی ۔چوہدری اور اس کے چمچوں نے جیدے کی اس
کے گھر کے باہر خوب دھلائی کی۔ اس کا منہ کالا کیا ۔ اس کے باپ کو برا بھلا
کہا گیا اور اس کی ماں بہن پے کیچڑ اچھلا گیا۔مختصر یہ کہ جسم سے لے کر روح
تک اسے گھائل کیا گیا۔ حوالدار کا تبادلہ ہو گیا ۔ نئے حوالدار نے نئے سرے
سے تحقیق کی تو چوہدری کے بیٹے سے چوری کا مال برآمد ہو گیا اور جیدا با
عزت بری ہو گیا مگر جو عزت کا جنازہ اس کا اور اس کے باپ اور گھر والوں کا
نکالا گیا وہ اس کی روح پے گہرے اثرات چھوڑگیا۔ |
|