زمانہ کو گالی نہ دو-٢

یعنی جو کچھ ہوتا ہے میں کرتا ہوں تو پھر زمانہ کو گالی کیوں دی جاتی ہے پتہ چلا جو زمانہ کو گالی دیتا ہے دراصل وہ اللہ کو گالی دے رہا ہے معاذاللہ

اسی طرح ایک اور روایت میں ہے
قلب لیلہ ونھارہ واذا شئت قبضتھما

زمانے کی رات اور دن میں ہی پھیرتا ہوں اور جب چاہتا ہوں انہیں میں قبض کرتا ہوں (متفق علیہ)

بہیقی شریف کی حدیث مبارکہ ہے کہ آقائے دو جہاں مالک کون ومکاں مختار دو جہاں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ زمانے کو گالی مت دیا کرو اللہ عزوجل فرماتا ہے

انا الدھر الایام واللیالی اجددھا وابلیھا واتی بملوک بعد ملوک

زمانہ میں ہوں دنوں اور راتوں کو پیدا کرتا ہوں اور فنا بھی کرتا ہوں اور ایک اور کے بعد دوسرے بادشاہ کو لاتا ہوں

اس حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی معلوم ہوا کہ زمانہ کو گالی نہیں دینی چاہیے بخاری شریف کی حدیث مبارکہ ہے اسکے الفاظ کچھ اس طرح ہیں

لاتسمو العنب الکرم ولا تقولوا خیبت الدھر فان اللہ ھوالدھر

تم انگور کو کرم نہ کہو اور یہ بھی نہ کہو کہ ذمانہ کا برا ہو کیونکہ زمانہ خود اللہ تعالیٰ ہے

مسلم شریف کی حدیث مبارکہ ہے

لا یسب احدکم الدھر فان اللہ ھوالدھر

تم میں سے کوئی شخص زمانہ کو گالی نہ دے کیونکہ اللہ تعالیٰ خود ہی زمانہ ہے

قارئین گرامی قدر:-
ان احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علاوہ اور بھی کافی احادیث ہیں مگر طوالت کے خوف سے میں اسی پر اکتفا کروں گا اللہ ہمیں سیدھے راستے پر چلنے اور حق سمجھنے کی توفیق دے اور ملک پاکستان کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنائے (آمین)
MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 275316 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More