فاسٹ فوڈ کے متعدد طبی نقصانات کی وجہ سے ماہرین پہلے ہی
اس کے استعمال سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں اور اب فاسٹ ایک اور بڑا
نقصان جو سامنے آیا ہے اس کے بارے میں جان کر تو یقیناً اکثر لوگ اسے ترک
کردیں گے-
جی ہاں ایک نئی تحقیق کے مطابق فاسٹ فوڈ اور بیکری آئٹم میں موجود ٹرانس
فیٹ آپ کے موڈ کو چڑچڑا بنا سکتا ہے-
|
|
امریکہ میں کی جانے والی اس نئی طبی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ
ٹرانس فیٹ انسانی جذبات پر اپنے اثرات مرتب کرتے ہیں جس کے باعث انسان میں
چڑچڑا پن پیدا ہوتا ہے-
یہ نئی تحقیق حال ہی میں جرنل آف ہیلتھ سائیکلوجی میں شائع کی گئی ہے جس
میں ماہرین کا یہ بھی کہ کہنا ہے کہ ٹرانس فیٹ کے کم استعمال سے آپ کا مزاج
خوشگوار ہوسکتا ہے تاہم اضافے کی صورت میں آپ بدمزاج واقع ہوسکتے ہیں-
|
|
تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو زیادہ ٹرانس فیٹ استعمال کرتے ہیں وہ اپنے
مزاج کو کنٹرول میں کم ہی رکھ پاتے ہیں- اس کے علاوہ انہیں ڈپریشن کے خطرات
کا سامنا بھی رہتا ہے- |