گزشتہ تین دہائیوں سے ایسی فلمیں اور ویڈیو گیمز منظرِ
عام پر آرہے ہیں جن میں مشینی انسانوں یعنی روبوٹس کو انسانوں سے لڑتے اور
انسانوں کو ان سے نبرد آزما ہوتے دکھایا گیا ہے۔
ہالی ووڈ کی معروف بلاک بسٹر مووی Terminator، Predatorاور Transformersاسی
سلسلے کی فلمیں ہیں۔ لیکن حال میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے ان
فلموں اور گیمز میں دکھائے جانے والے خدشات کو درست ثابت کردیا ہے۔
|
|
جرمنی کی ایک واکس ویگن بنانے والی کمپنی کے مینو فیکچرنگ پلانٹ میں پیر کے
روز یہ حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک روبوٹ نے فیکٹری میں کام کرنے والے ایک
22 سالہ کارکن کو جکڑ کر مسل دیا اور اسے ہلاک کردیا ہے
۔یہ حادثہ فرینکفرٹ سے 100 کلو میٹر شمال میں واقع ایک پلانٹ میں پیش آیا
ہے۔
کمپنی کے ترجمان میکو ہل وگ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ معلوم ہوا
ہے کہ یہ ایک حادثہ ہے اور اس میں روبوٹ کا کوئی قصور نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یہ خودکار مشینیں فیکٹری کی محض ایک طے شدہ جگہ یا رقبے کے
اندر رہتے ہوئے اپنے کام سرانجام دیتی ہیں۔ یہ روبوٹ اس دوران موٹر گاڑیوں
کے مختلف چھوٹے بڑے پرزوں کو اپنی گرفت میں لے کر انہیں جوڑنے کا کام کرتے
ہیں۔
عینی شاہدین کا یہ کہنا ہے بائیس سالہ ورکر ایک ٹھیکیدار تھا اور وہ اپنے
ایک ساتھی کے ساتھ مل کر ایک روبوٹ نصب کررہا تھا کہ اچانک روبوٹ نے اسے
سینے سے جکڑ لیا اور ایک دھاتی پلیٹ کے ساتھ مسل دیا۔ ہلاک ہونے والے ورکر
کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
|
|
کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ |