کروڑوں سال پرانے زیرِ آب آتش فشاں دریافت

حال ہی میں آسٹریلوی ماہرین کی ایک ٹیم نے سڈنی کے ساحل سے کچھ فاصلے پر حادثاتی طور پر چار زیرِ آب آتش فشاں دریافت کیے ہیں-

جس مقام سے یہ آتش فشاں دریافت کیے گئے ہیں وہاں پر ماہرین کی ٹیم جھینگا مچھلی کی افزائش نسل کے حوالے سے تحقیق کررہی تھی-
 

image


آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی سے تعلق رکھنے والی ٹیم کے اندازے کے مطابق یہ آتش فشاں تقریباً پانچ کروڑ سال پرانے ہیں۔

زیرِ آب آتش فشاں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل سے تقریباً 250 کلومیٹر کے فاصلے پر دریافت کیے گئے ہیں۔

ان چار آتش فشاؤں میں سے سب سے بڑے آتش فشاں کی بلندی 700 میٹر ہے اور یہ ڈیڑھ کلومیٹر کے رقبے تک پھیلا ہوا ہے-
 

image

ماہرین کی جانب سے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس نںی دریافت کی مدد سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ایک دوسرے سے الگ ہونے کے بارے میں مفید معلومات حاصل کی جاسکیں گی- اس کے علاوہ سائنسدان زمین کی اندرونی اور بیرونی پرت کو بھی سمجھ سکیں گے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Four enormous underwater volcanoes, thought to be about 50m years old, have been discovered off the coast of Sydney by a team of scientists who were looking for lobster larvae. The volcano cluster was spotted through sonar mapping of the sea floor by Investigator, Australia’s new ocean-going research vessel, about 250km off the coast.