چینی٬ موت کی جانب لے جانے والا میٹھا زہر

چینی ہماری روزمرہ کی خوراک کا ایک لازمی حصہ ہے اور ہم اسے کھانے کی اشیا میں مٹھاس پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں- لیکن کیا آپ اس بات سے واقف ہے کہ یہی چینی کچھ ایسے نقصانات بھی رکھتی جو آہستہ آہستہ ہمیں موت کی جانب لے جاتے ہیں- آئیے اس میٹھی زہر سے پہنچنے والے چند نقصانات پر ایک نظر ڈالتے ہیں-

چینی ذیابیطس کا سبب
یہ ایک طے شدہ حقیقت ہے کہ چینی کا اضافی استعمال آپ کو ذیابیطس کا شکار بناسکتا ہے- ماہرین کے مطابق مختلف ذرائع سے اگر چینی استعمال کی جاتی ہے اور یوں استعمال کرنے والے جسم میں اضافی ڈیڑھ سو کیلوریز جا پہنچتی ہے تو اس میں ذیابیطس لاحق ہونا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے-
 

image


خون کی شریانوں پر تناﺅ کی ایک وجہ چینی
چینی کے استعمال سے میں خون میں پائی جانے والی انسولین کی سطح میں اضافہ ہوجاتا ہے جو کہ خون کی شریانوں پر تناؤ کا باعث بن جاتی ہے- اس صورت میں انسان کو ہائی بلڈپریشر٬ فالج یا ہارٹ اٹیک ہونے کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے-

چینی چربی کا باعث
چینی میں ایک مونو سکیرائیڈ ایک ایسا عنصر پایا جاتا ہے جو جسمانی اعضا پر چربی پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے اور کچھ عرصے کے بعد اسی عنصر کی بدولت انسان فیٹی لیور نامی بیماری مبتلا ہوسکتا ہے-
 

image

چینی دل کے لیے بھی نقصان دہ
اگر چینی کا استعمال کم سے کم کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے دل کو بھی محفوظ بنا رہے ہیں- ماہرین کے مطابق چینی کا اضافی استعمال آپ کو امراضِ قلب میں مبتلا کر سکتا ہے-

توانائی میں کمی
چینی کھانے سے انسانی جسم مزید چینی کا مطالبہ کرتا ہے اور یہ مطالبہ شدت اختیار کرتا رہتا ہے- یہی وجہ ہے کہ جب تک آپ کوئی میٹھی چیز استعمال نہ کرلیں آپ کو ایسا محسوس ہوتا رہتا ہے کہ جیسے آپ میں توانائی کی کمی واقع ہورہی ہے-
 

image

چینی کولیسٹرول بڑھا سکتی ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو چینی زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں کولیسٹرول کی سطح میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے- اسی کولیسٹرول کی بدولت خون میں خطرناک چربی پیدا ہوجاتی ہے جو کہ مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہے-

چینی سے چہرے کو نقصان
چینی خون میں شامل ہو کر ایسے خطرناک مالیکول کی تخلیق کا باعث بنتی ہے جو آپ کی جلد پر جھریاں پیدا کرتے ہیں- اور انہی مالیکول کی بدولت آپ کی جلد خشک اور لٹکی ہوئی محسوس ہوتی ہے-
 

image

چینی کے استعمال سے بھوک میں اضافہ
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ چینی کے استعمال سے دماغ کے وہ سگنلز متاثر ہوتے جو آپ کو اس بات کا احساس دلاتے ہیں کہ آپ کا پیٹ بھرا ہوا ہے- لیکن سگنلز کے متاثر ہونے کی صورت میں آپ یہی محسوس کرتے ہیں کہ مجھے بھوک لگی ہے جبکہ آپ نے چاہے کچھ وقت پہلے پیٹ بھر کر کھانا کیوں نہ کھایا ہو-
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Excessive sugar in the diet is not the best idea when it comes to healthy living. Nonetheless, few of us are consuming sugar in recommended moderate amounts and most of us are eating tons of it. In fact, worldwide we are consuming about 500 extra calories a day from sugar.